گال(نیوزڈیسک )سرفراز احمد ٹیسٹ ریکارڈز کی برسات میں شرابور ہوگئے، انھوں نے تیزرفتاری سے 1000 ٹیسٹ رنز اسکور کرنے والے پاکستانی وکٹ کیپر کا ریکارڈ برابر کردیا، اسد شفیق کے ساتھ چھٹی وکٹ کیلئے بڑی شراکت بھی کی۔
سری لنکا کے خلاف جاری گال ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں سرفراز احمد نے 96 رنز بنائے تاہم اس دوران انھوں نے تیز ترین 1000 رنز بنانے والے وکٹ کیپر کا قومی ریکارڈ برابر کردیا، انھوں نے 28 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا، ان سے قبل امتیاز احمد بھی اتنی ہی اننگز میں یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔ سرفراز احمد 1000 پلس ٹیسٹ رنز اسکور کرنے والے پاکستان کے ساتویں وکٹ کیپر بیٹسمین بن گئے ہیں۔
ان کی بیٹنگ ایوریج 49.95 ہے، اس طرح ہوم اینڈ اوے کنڈیشنز میں 1000 سے زائد ٹیسٹ رنز اسکور کرنے والے وکٹ کیپرز میں دوسری سب سے اوسط ہے۔ ان سے اوپر 52.24 کی اوسط سے صرف اینڈی فلاور موجود ہیں۔ اسد شفیق اور سرفراز احمدکے درمیان چھٹی وکٹ کیلیے 139 رنز کی شراکت ہوئی، 100 رنز کے اندر 5 وکٹیں گرجانے کے بعد یہ پاکستان کی پانچویں بڑی شراکت ہے۔ اسد اور سرفراز نے ایک دوسرے کو تب جوائن کیا جب 96 رنز پر 5 وکٹیں گرچکی تھیں۔
اس لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی شراکت 206 رنز ہے جوکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف صرف 39 رنز پر 5 وکٹیں گرنے کے بعد عبدالرزاق اور انضمام الحق کے درمیان بنی تھی۔ اسد شفیق اور سرفراز احمد کے درمیان اب تک چھٹی وکٹ کی شراکت میں 782 رنز بن چکے ہیں جوکہ اس وکٹ پر پاکستان کے سب سے زیادہ رنز ہیں، دونوں نے 15 مرتبہ مل کر بیٹنگ کی، اس دوران چار ففٹی اور 3 سنچری اسٹینڈزبنے، ان کے بعد عمران خان اور سلیم ملک کا نمبر ہے جنھوں نے 10 اننگز میں 589 رنز بنائے۔
36 سالہ ذوالفقار بابر نے 10 ویں نمبرپر بیٹنگ کرتے ہوئے 56 رنز بنائے، اس طرح وہ دسویں یا گیارہویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے ففٹی اسکور کرنے والے عمر رسیدہ کرکٹر بن گئے، دسویں نمبر پر ففٹی جڑنے والے عمر رسیدہ کرکٹر کا اعزاز انگلینڈ کے باب ٹیلر کو حاصل ہے جنھوں نے 1982 میں پاکستان کے خلاف 41 برس کی عمر میں 54 رنز بنائے تھے۔
سرفراز نے امتیاز احمد کا ملکی ریکارڈ برابر کردیا
21
جون 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں