ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

گال ٹیسٹ،چوتھے روز ،سری لنکا نے دوسری اننگز میں 2وکٹوں پر 63رنز بنالئے

datetime 20  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گال(نیوزڈیسک) گال ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کی پوری ٹیم 417رنز پر آﺅٹ ہوگئی جس کے جواب میں میربان سری لنکا نے 2وکٹوں کے نقصان پر 63رنز بنالئے جبکہ قومی ٹیم کو اب بھی 54رنز کی برتری حاصل ہے۔ سری لنکا کے گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے چوتھے روزپاکستان نے اپنی پہلی اننگز اسد شفیق اور سرفراز احمد کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 417رنز بنائے جس کے جواب میں میزبان سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 63رنز بنالئے۔ کشال سلوا 5اور کمارسنگاکارا 18رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض اور یاسرشاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل چوتھے روز کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستان نے اپنی نامکمل اننگز118رنز 5کھلاڑی آﺅٹ سے دوبارہ شروع کی۔ سرفراز احمد اوراسد شفیق نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے چھٹی وکٹ پر 139رنز جوڑے اور ٹیم کا مجموعی اسکور 235تک پہنچا تو سرفراز احمد 96رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد وہاب ریاض اور یاسر شاہ اسد شفیق کے ساتھ کریز پر زیادہ دیر اسکور کو آگے نہ بڑھا سکے اور دونوں کھلاڑی بالترتیب 14اور 23رنز بناکر چلتے بنے۔اسد شفیق کی ذمہ دارانہ بیٹنگ نے میزبان ٹیم کی بولنگ لائن کو پریشان کئے رکھا اور انہوں نے نویں وکٹ پر ذوالفقار بابرکے ساتھ 101رنز جوڑے جس میں ذوالفقاربابرکی ٹیسٹ کیرئیر کی واحد نصف سنچری بھی شامل ہے جو 56رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ مڈل آرڈر بلے باز اسد شفیق 131رنز بنانے کے بعد 417کے مجموعے پر پریرا کی گیند پر چندیمل کو کیچ دے بیٹھے۔ سری لنکا کی جانب سے دلرووان پریرا نے 4، دھمیکا پراساد 3، نوان پرادیپ 2اور رنگانا ہیرات نے ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ گال ٹیسٹ کا پہلا روز بارش کی نذررہا جس کے بعد دوسرے روز قومی ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے ٹاس جیت کرپہلے میزبان ٹیم کو کھیلنے کی دعوت دی تو سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں 300رنز بنائے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…