برسلز (نیوز ڈیسک) ورلڈ ہاکی لیگ سیمی فائنلز ایونٹ 20 جون سے بیلجیئم میںشروع ہوگا اور ایونٹ 5 جولائی کو اختتام پذیر ہوگا۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں بھی ایکشن میں نظر آئینگی، اس سلسلے میں بھارتی ٹیم ورلڈ ہاکی لیگ سیمی فائنلز میں شرکت کیلئے پہلے ہی بیلجیئم پہنچ چکی ہے۔ ایونٹ 20 جون سے 5 جولائی تک کھیلا جائے گا جس میں دنیائے ہاکی کی دس بہترین ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ ایونٹ کی ٹاپ فور ٹیمیں رواں برس نومبر دسمبر میں بھارت میں شیڈول ورلڈ ہاکی لیگ فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیں گی جبکہ اس کے علاوہ ٹاپ تھری ٹیمیں آئندہ سال ریو اولمپکس گیمز میں جگہ بنا لیں گی۔ بھارت کو ورلڈ ہاکی لیگ سیمی فائنلز میں گروپ اے میں آسٹریلیا، فرانس، پاکستان اور پولینڈ کے ساتھ رکھا گیا ہے اور وہ 20 مئی کو فرانس کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔