اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

کوہلی نے شیکھر دھاون کو وریندر سہواگ کا متبادل قرار دیدیا

datetime 17  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکا(نیوز ڈیسک)بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے اوپننگ بلے باز شیکھر دھاون کو سابق جارحانہ بلے باز وریندر سہواگ کا متبادل قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھارتی ٹیم کیلئے وہی کارہائے نمایاں انجام دے سکتے ہیں جو ماضی میں وریندر سہواگ انجام دیا کرتے تھے۔شیکھر دھاون نے بنگلہ دیش کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ میں 173 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی تھی جبکہ وہ ورلڈ کپ میں بھی بھارت کیلئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔کوہلی نے کہا کہ ہمیں دھاون پر ہمیشہ ہی اعتماد ہوتا ہے کہ اگر وہ ٹیسٹ میچوں میں چل گئے تو وہ وہی کام کر سکتے ہیں جو ویرو پا جی(وریندر سہواگ) کیا کرتے تھے کیونکہ وہ ایسے کھلاڑی ہیں جو پورے سیشن کا نقشہ بدل سکتے ہیں۔کوہلی نے امید ظاہر کی کہ شیکھر ٹیسٹ میچ کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ مستقبل میں بھی برقرار رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ میرے پاس ایسے کھلاڑی ہوں جو میچ جیت سکتے ہوں اور ان دونوں کھلاڑیوں میں یہ صلاحیت موجود ہے۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…