بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

سلمان بٹ نے بالآخر سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا

datetime 16  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان نے کہا ہے کہ سابق کپتان سلمان بٹ نے بالآخر سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔شہر یارخان نے لاہور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سلمان بٹ کا معاملہ فاسٹ بولر محمد عامر سے اس لحاظ سے مختلف تھا کہ سلمان بٹ نے اس سے قبل سپاٹ فکسنگ میں ملوث کا پوری طرح اعتراف نہیں کیا تھا اور سطحی طور پر انھوں نے اس بارے میں اقرار کیا تھا جس کی وجہ سے ان پر عائد کردہ پابندی ختم کرنے کا معاملہ روکا ہوا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے اب انھیں ایک پیپر دیا ہے جس میں صاف طور پر لکھا ہے کہ وہ سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہیں۔شہر یار خان نے کہا کہ سلمان بٹ نے اس پیپر پر دستخط کردیے ہیں جس کے بعد وہ دستاویزات آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کو بھیجی جا رہی ہیں جو سلمان بٹ کو طلب کرنے کے بارے میں فیصلہ کرے گا۔ واضح رہے کہ سلمان بٹ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ماضی میں اس حوالے سے متضاد دعوے کیے جاتے رہے ہیں۔سلمان بٹ پاکستان کرکٹ بورڈ پر الزام عائد کرتے رہے تھے کہ وہ ان کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے سلسلے میں تعاون نہیں کررہا حالانکہ وہ آئی سی سی کی تمام شرائط پوری کر چکے ہیں۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کا اس بارے میں کہنا تھا کہ سلمان بٹ نے مکمل طور پر سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کا اقرار نہیں کیا جس کے سبب ان کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے لیے درکار ضروری تقاضے پوری نہیں ہو رہے ہیں۔واضح رہے کہ سنہ 2010 میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے موقع پر سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ملوث پائے گئے تھے۔ان تینوں کرکٹرز پر نہ صرف آئی سی سی کی جانب سے پابندی عائد کی گئی بلکہ برطانوی قوانین کے تحت لندن کی عدالت نے بھی انھیں سزا سنائی تھی۔محمد عامر پر عائد پابندی اس سال ستمبر میں ختم ہو رہی ہے تاہم انھیں آئی سی سی کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل چکی ہے۔سلمان بٹ بھی جلد سے جلد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے لیے پرعزم ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ کلب میچز کھیلتے رہے ہیں اور خود کو فٹ رکھنے کے لیے محنت کر رہے ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…