جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

سری لنکا کا پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی ہوم سیریز کےلئے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان

datetime 11  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(نیوزڈیسک)سری لنکا نے پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی ہوم سیریز کےلئے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسکواڈ میں سب سے حیران کن شمولیت بلے باز جیہان مبارک کی ہے جن کی آٹھ سال کے طویل عرصے کے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، مبارک نے آخری ٹیسٹ میچ 2007 میں کھیلا تھا۔اس کے علاوہ اسکواڈ میں تین نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جن میں آف اسپنر تھندو کشال، فاسٹ باو ¿لر دشمانتھا چمیرا اور متعدد ایک روزہ میچ کھیلنے والے کشال پریرا کو شامل کیا گیا ۔سری لنکا نے زخمی سورنگا لکمل کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے تاہم ٹیسٹ میچز میں ان کی شمولیت کا انحصار فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے پر ہو گا۔ جن کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ان میں اینجلو میتھیوز(کپتان)، لہیرو تھری مانے، کمار سنگاکارا، دمتھ کرونارتنے، دنیش چندیمل، کتھرووان وتھانگے، جیہان مبارک، کشال پریرا، رنگنا ہیراتھ، دلروان پریرا، تھرندو کشال، نوان پرادیپ، دھمیکا پرساد، دشمانتھا چمیرا، سورنگا لکمل شامل ہیں سری لنکا کی ٹیم پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی جس کا آغاز 17 جون سے گال میں ہو گا جس کے بعد دوسرا اور تیسرا ٹیسٹ میچ بالترتیب کولمبو اور پالے کیلی میں ہو گا۔ادھر پاکستانی ٹیم کے کوچ وقار یونس نے پراعتماد ہیں کہ قومی ٹیم دورہ سری لنکا کے دوران ٹیسٹ اور ایک روزہ سیریز میں مقررہ اہداف حاصل کر لے گی۔پاکستانی ٹیم اپنے 53 روزہ دورہ سری لنکا میں تین ٹیسٹ میچوں کے بعد پانچ ایک روزہ اور دو ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز بھی کھیلے گی جہاں وہ ایک روزہ سیریز میں فتح حاصل کر کے 2017 کی چیمپیئنز ٹرافی کیلئے کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…