جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فٹ بالر میسی کی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد

datetime 11  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میڈرڈ(نیوزڈیسک) اسپین کی عدالت نے ٹیکس چوری کے مقدمیمیں ارجنٹائن کے اسٹار فٹ بالرلیونل میسی کی مقدمے میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی۔4 بارکے فیفا پلیئرآف دی ایئراوربارسلونا کلب کے سپراسٹارمیسی اوران کے والد کے خلاف اسپین میں ٹیکس فراڈ کے الزام میں مقدمہ چل رہا ہے ان پرالزام ہے کہ انہوں نے 2007 اور 2009 میں ٹیکس بچانے کے لئے اپنی آمدنی کم ظاہر کی تھی۔ میسی کی جانب سے اسپین کی عدالت میں پیشی سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی تھی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔کیس کی سماعت کے دوران عدالت کا کہنا تھا کہ اس بات کے متعدد ثبوت ہیں کہ فٹبالرایک بڑے مالیاتی گروپ سے مالی طور پر مستفید ہوئے اورانہوں نے اسپین کے محکمہ انکم ٹیکس کو بھاری نقصان پہنچایاہیواضح رہے کہ بارسلونا کلب میسی کو تنخواہ کے طور پر سالانہ ایک کروڑ60 لاکھ یورو دیتا ہے اور یوں وہ دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں اس کے علاوہ میسی نے مختلف اشتہاری کمپنیوں کے ساتھ لاکھوں ڈالر کے معاہدے بھی کررکھے ہیں اور ایک اندازے کے مطابق ان کی کل سالانہ آمدن 31 ملین یورو سے زائد ہے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…