جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان جنگ سے قبل ہتھیار آج آزمائے گا

datetime 11  جون‬‮  2015
Pakistan players celebrate a wicket during the fourth day of the second test match between Pakistan and hosts Zimbabwe at the Harare Sports Club September 13, 2013. AFP PHOTO / JEKESAI NJIKIZANA (Photo credit should read JEKESAI NJIKIZANA/AFP/Getty Images)
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(نیوز ڈیسک)دورہ سری لنکا میں میزبان کیخلاف جنگ سے قبل پاکستان ہتھیار جمعرات کو آزمائے گا،بورڈ پریذیڈنٹ الیون سے سہ روزہ میچ میں کافی عرصے سے مسابقتی کرکٹ سے دور ٹیسٹ پلیئرز کو صلاحیتوں پر لگا زنگ جھاڑنے کا موقع ملے گا، اعصاب شکن معرکوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مضبوط ترین ٹیم میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیاگیا،کھلاڑیوں کو سیریز سے قبل ہر صورت خود کو مقامی کنڈیشنز سے ہم آہنگ کرنے کا چیلنج درپیش ہے، اسپنرزکی جنت میں اس بار یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر اپنی صلاحیتوں کے جادو جگائیں گے۔
پاکستانی ٹیم سری لنکا کے طویل دورے کا آغاز جمعرات سے میزبان بورڈ پریذیڈنٹ الیون کیخلاف سہ روزہ وارم اپ میچ سے کررہی ہے، یہ مقابلہ کولٹس کرکٹ گراو¿نڈ پر ہوگا۔ 17 جون سے گال میں شروع ہونے والی تین ٹیسٹ میچز کی سیریز سے قبل گرین کیپس کے پاس مقامی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کا یہ واحد موقع ہے، وہ اسی میں اپنے ہتھیاروں کو مزید چمکانے کے لیے بھی پ±رعزم ہیں۔
احمد شہزاد اپنے ناکردہ گناہ معاف ہونے کے بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپس آئے جبکہ شان مسعود کو بھی طویل عرصے بعد موقع ملا، ان دونوں کو اپنی صلاحیتیں طویل طرز کی کرکٹ سے دوبارہ ہم آہنگ ہونے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ سری لنکا کی ٹیم کافی مضبوط اوروہ اپنے گھر میں ہمیشہ ہی بیحد مشکل ثابت ہوئی ہے، اس کا سامنا کرنے کی خاطر وارم اپ میچ میں انہی کھلاڑیوں کو موقع دیا جا سکتا ہے جنھیں ٹیسٹ الیون کا حصہ بنایا جائے گا۔
اس مرتبہ پاکستان کو سری لنکن ٹور میں اپنے اہم اسپنر سعید اجمل کی خدمات حاصل نہیں ہیں، گذشتہ برس اسی سرزمین پران کا بولنگ ایکشن مشکوک رپورٹ ہوا تھا،اب وہ دوبارہ بولنگ کی اجازت حاصل کرچکے لیکن قانونی حد میں کہنی کی پوزیشن لانے کے چکر میں بولنگ کا جادو ختم ہوگیا ہے، اس لیے ان کی جگہ ٹیم میں اسپنر یاسر شاہ اور ذوالفقار بابرکو شامل کیا گیا، دونوں ہی اپنی صلاحیتوں سے کافی متاثر کرچکے اور اسپنرز کیلیے جنت ثابت ہونے والی کنڈیشنز میں ان کے پاس اپنی صلاحیتوں کا جادو جگانے کا سنہری موقع موجود ہوگا۔
سری لنکا میں پاکستان کا ٹیسٹ ریکارڈ انتہائی مایوس کن ہے، 2005-06 کے بعد گرین کیپس آئی لینڈز میں کوئی سیریز تو کیا ایک ٹیسٹ بھی نہیں جیت پائے،اس دوران انھیں تین سیریز میں 0-2، 0-1، 0-2 سے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ اس بار کپتان مصباح الحق یہاں ٹیسٹ فتوحات کا قحط ختم کرنے کیلیے پ±رعزم ہیں،گذشتہ دونوں ٹورز میں بھی ٹیم کی قیادت ان کے ہی ہاتھوں میں تھی۔
پاکستانی بیٹسمینوں کو خاص طور پر وکٹ پر زیادہ قیام اور ٹیمپرامنٹ کا چیلنج درپیش ہوگا، پیس بیٹری کی ناتجربہ کاری کا کوچ وقار یونس پہلے ہی اعتراف کرچکے ہیں۔ پریذیڈنٹ الیون کے خلاف سہ روزہ میچ میں پاکستان کو ٹیم کمبی نیشن کی آزمائش کا موقع میسر آئے گا۔یاد رہے کہ میچ کیلیے سری لنکا بورڈ پریذیڈنٹ الیون کے کپتان دنیش چندیمل ہیں، انھیں کوشل سلوا، ڈیموتھ کرونارتنے، اپل تھارنگا، جیہان مبارک، ملندا سری وردنے، نروشن ڈکویلا، وشوا فرنانڈو، نسالا تھاراکا، کاسون راجیتھا، جیفری وینڈرسے، دھنان جایا ڈی سلوا، مالندا پشپاکمارا اور بینورا فرنانڈو کا ساتھ بھی حاصل ہوگا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…