لاہور(نیوزڈیسک) سابق کپتان رمیز راجہ قومی ٹیم مینجمٹ پر برس پڑے کہتے ہیں کہ ہار پر سعید اجمل کی غیر موجودگی کا بہانہ بنانے کی بجائے نیا ٹیلنٹ تلاش کرنا چاہیے۔ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے بس پرکھنے کے لیئے آنکھ چاہیے۔ٹیم کا حصہ نہ ہونے کی کمی شاید سعید اجمل اتنی محسوس نہ کر رہے ہو جیتنی ٹیم منجمنٹ کو ہو رہی ہے۔ سعید اجمل کے جادو کے سب دیوانے رہے۔ نئے ایکشن کے بعد اب یہ جادو بے اثر سا ہو گیا ہے۔ قومی ٹیم خاص کر ون ڈے میں شکستوں سے نڈھال ہوتی گئی اور آج پوزیشن نویں نمبر کی ہے لیکن سابق کپتان رمیز راجہ قومی کوچ وقار یونس کی بات سے اتفاق نہیں کرتے۔ ان کے مطابق پاکستان میں یاسر شاہ اور سرفراز احمد جیسے میچ ونر کی قدر نہیں کی جاتی۔ سعید اجمل اچھے باولر تھے لیکن ہار پر ان کی غیر موجودگی کا بہانہ سن کر کوفت ہوتی ہے۔ رمیز راجہ کے مطابق ایشین وکٹوں پر پاکستان ٹیسٹ کی اچھی ٹیم ہے لیکن سری لنکا کے خلاف مڈل آرڈر بلے بازوں کو جارحانہ انداز اپنانا ہوگا۔