ممبئی (نیوزڈیسک)بالی ووڈاداکارشاہ رخ خان نے کیریبئن لیگ کیلئے ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگوخرید لی ہے جس کے ساتھ ہی وہ آئی پی ایل ٹیمز کے مالکان میں سے پہلے بھارتی بن گئے جنہوں نے سمندر پار کسی ٹیم پر سرمایہ کاری کی ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق آئی پی ایل میں کالکتہ نائٹ رائیڈرز کے شریک مالک نے ہالی ووڈ سٹار مارک واہلبرگ اور بٹلر کا کریبئن پریمیئرلیگ کے مالکان کا کلب جوائن کرلیاہے اور کہاکہ ہمارامقصد کھیل کو عالمی سطح پر فروغ دیناہے اور ہم ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگوکا حصہ بننے پر بہت خوش ہیں ۔کیریبئن میں فرنچائز کرکٹ کی کامیابی کریبئن پریمیئرلیگ سے جڑی ہے اور ہماری خواہش ہے کہ کالکتہ نائٹ رائیڈرز کی تمام خوبیاں ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگولائی جائیں ۔بتایاگیاہے کہ اس سال ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگوکو جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر جیکس کیلس بھی جوائن کررہے ہیں ، اپنی ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد سے کیلس شاہ رخ خان کی آئی پی ایل ٹیم کی سرپرستی کررہے ہیں