برمنگھم(نیوزڈیسک) انگلینڈ نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور 408 رنز بنا لیا، نیوزی لینڈ سے ہوم سیریز کے پہلے میچ میں ٹاس ہارنے کے بعد میزبان بیٹسمین مہمان بولرز پر ٹوٹ پڑے، جوز بٹلرکیریئربیسٹ 129 اور جوئے روٹ 104 رنز میں کامیاب رہے۔
ٹیم نے مقررہ 50 اوورزمیں 9 وکٹ پر 408 کا مجموعہ ترتیب دیا، اس سے قبل ون ڈے میں انگلش ٹیم کی بہترین کاوش 391رنز تھے جو اس نے2005 میں بنگلہ دیش کیخلاف ٹرینٹ برج میں بنائے تھے۔
گذشتہ روز بٹلراور عادل رشید (69) کے درمیان ساتویں وکٹ کیلئے 177رنز کی ورلڈ ریکارڈ شراکت بھی قائم ہوئی،لیام پلنکٹ نے چھکا جڑکر انگلینڈ کا مجموعہ 400 تک پہنچایا،ٹیم نے اختتامی 60 گیندوں پر 120رنز بٹورے، ٹرینٹ بولٹ نے 55رنزکے عوض4 شکارکیے۔
انگلینڈ کااپنی تاریخ کابہترین سکور
10
جون 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں