کراچی(نیوڈیسک )کامران اکمل ایک بارپھر قومی ٹیم میں جگہ پانے کے لئے وکٹ کیپنگ کی بھی قربانی دینے کو تیارہوگئے۔
غیرملکی نیوز ایجنسی کو انٹرویو میں کامران اکمل کا کہنا تھا کہ میں نے قومی ٹیم میں واپسی کی امیدیں چھوڑی نہیں، سرفراز احمد کے ساتھ بھی ٹیم میں شامل ہوسکتا ہوں، بطوراسپیشلسٹ بیٹسمین کھیلنا چاہتا ہوں۔
کامران اکمل کا کہنا تھا کہ میں اس بات سے متفق نہیں کہ ایک الیون میں 2 وکٹ کیپر نہیں ہوسکتے، سری لنکا کی مثال ہمارے سامنے ہیں جہاں ون ڈے میں سنگاکارا اور چندیمل جب کہ ٹیسٹ میں سنگاکارا اور پرسنا جے وردنے ایک ساتھ موجود ہوتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں اپنے کھیل پر کافی محنت کررہا اوربطور بیٹسمین بھی کھیلنے کو تیار ہوں، ٹیم مینجمنٹ مجھے جو بھی کرداردینا چاہے اس میں فٹ ہوسکتا ہوں۔
کامران اکمل وکٹ کیپنگ کی قربانی دینے کو تیار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں