بدھ‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2025 

کھلاڑیوں سے بچوں جیساسلوک بند کیاجائے،وسیم ،شعیب

datetime 10  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) پاکستان کے 2 سابق عظیم فاسٹ بولرز شعیب اختراور وسیم اکرم نے پی سی بی سے مطالبہ کیاکہ وہ قومی کرکٹرزکے ساتھ ڈسپلن کے نام پر اسکول کڈز جیسا برتا بند کردیں۔
وسیم اکرم نے کہا کہ دیگر ممالک اپنے کھلاڑیوں کو ٹورز کے دوران گھومنے پھرنے کی آزادی دیتے ہیں جبکہ بدقسمتی سے ہمارے یہاں ان سے اسکول کے بچوں جیسا سلوک کیا جاتا ہے،اس سے ان کا اعتماد متاثر ہوتا بلکہ بطور پروفیشنل کرکٹر بھی منفی اثر پڑتا ہے۔ شعیب اخترنے کہا کہ پی سی بی حکام اپنے کھلاڑیوں کے سپر اسٹار بننے کی حوصلہ افزائی ہی نہیں کرتے۔
دریں اثنا وسیم اکرم نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں کوئی بھی بڑا کھلاڑی انڈر19 یا اے ٹیم کاکوچ بننے کو تیار نہیں،ہر کوئی چاہتا ہے کہ اسے پاکستانی ٹیم کی کوچنگ سونپ دی جائے، انھوں نے کہا کہ حال ہی میں سابق بھارتی کھلاڑی راہول ڈریوڈ نے انڈر19ٹیم کی رہنمائی کی ذمہ داری قبول کر لی ہے،آسٹریلیا میں ایلن بورڈر اور گریگ چیپل جیسے عظیم کرکٹرز نے بھی اسی لیول پرکوچنگ کی، مگر ہمارے یہاں ہر کوئی صرف اور صرف پاکستانی ٹیم کا کوچ بننا چاہتا ہے۔ سابق آل رانڈر نے کہا کہ اگر آپ کو ملک کی خدمت کرنی ہے تو اس کا بہترین طریقہ نوجوان کرکٹرز کی کوچنگ ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم جس مقام پر ہے اسے کوچنگ کی نہیں بلکہ معاملات آرگنائز کرنے کی ضرورت ہے، میں یا کوئی بھی اس مرحلے پر مصباح الحق کو یہ نہیں بتا سکتا کہ انھیں کیسے بیٹنگ کرنی ہے کیونکہ وہ ایک تجربہ کار بیٹسمین ہیں،کوچنگ کی اصل ضرورت 16 سے19 سال کی عمر کے کرکٹرز کو ہوتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ملک ریاض کی آخری خواہش


مجھے چند دن قبل دوبئی جانے کا اتفاق ہوا‘ ملک…

کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن

اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…