جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سپاٹ فکسنگ میں سزا , سلمان بٹ کی آخری امید بھی خطرے میں

datetime 9  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک)سپاٹ فکسنگ میں سزا کے مر تکب سلمان بٹ کی آخری امید بھی خطرے میں ،پاکستان کرکٹ بورڈ میں منقسم آرا کی وجہ سے خدشہ ہے کہ سابق کپتان سلمان بٹ یکم ستمبر کی ڈیڈ لائن سے پہلے اپنا بحالی پروگرام مکمل کرنے میں ناکام رہیں گے۔ غےر ملکی ویب سائٹ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈیڈ لائن ختم ہونے کی صورت میں انہیں سپاٹ فکسنگ کرنے پرعائد 10 سالہ پابندی مکمل کرنا پڑے گی۔مقررہ وقت کے اندر بحالی پروگرام مکمل کرنے کی صورت میں ان کی سزا میں پانچ سال کمی ہو جائے گی۔پروگرام مکمل کرنے کیلئے سابق کپتان نے پی سی بی کے دو لیکچر ز لینا ہیں لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے کہ انہیں کلیئر کرنے کے حوالے سے بورڈ منقسم ہے۔رپورٹ کے مطابق بورڈ ممکنہ طور پر اس ایک نقطہ پر تقسیم ہے کہ آیا بٹ نے کرکٹ میں کرپشن کے حوالے سے معلومات شیئر کرتے ہوئے انسداد کرپشن کی ایجنسیوں کی مدد کی؟ پی سی بی حکام اس معاملے پر تبصرےسے اجتناب کر رہے ہیں۔اطلاعات ہیں کہ پی سی بی بٹ کو پچھلے دو سالوں سے بحالی پروگرام تک رسائی نہیں دے رہا۔پی سی بی شہریار خان کی براہ راست منظوری سے گزشتہ ہفتے نیشنل کرکٹ اکیڈمی نے انہیں پروگرام مکمل کرنے کیلئے دعوت دی تھی لیکن بورڈ کے کچھ سینئر افسروں کی جانب سے اعتراضات کے فوراً بعد میں یہ منصوبہ ختم کر دیا گیا۔ان بورڈ حکام کا ماننا ہے کہ سلمان اب بھی اہم معلومات سے



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…