جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

وسیم اکرم نے تمام سینئرکرکٹرز پر سوال اٹھادیا

datetime 9  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوئی بھی بڑا کرکٹر انڈر19یا اے ٹیم کا کوچ بننے کے لیے تیار نہیں اور ہر کوئی چاہتا ہے کہ اسے پاکستانی ٹیم کا کوچ بنادیا جائے،اگر کسی نے ملک کی خدمت کرنی ہے تو اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ نوجوان کرکٹرز کی کوچنگ کرے ۔وسیم اکرم نے اپنے والد کے نام سے منسوب فاﺅنڈیشن کی افتتاحی تقریب کے موقع پر برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں راہول ڈریوڈ نے انڈر19 ٹیم کی کوچنگ سنبھالی ہے ، آسٹریلیا میں ایلن بورڈر اور گریگ چیپل جیسے عظیم کرکٹرز نے انڈر 19 ٹیموں کی کوچنگ کی ہے لیکن ہمارے یہاں ہر کوئی صرف اور صرف پاکستانی ٹیم کا کوچ بننا چاہتا ہے۔وسیم اکرم نے کہا کہ اگر آپ نے ملک کی خدمت کرنی ہے تو اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ نوجوان کرکٹرز کی کوچنگ کریں۔سابق فاسٹ بولر کے مطابق پاکستانی ٹیم جس مقام پر ہے اسے کوچنگ کی نہیں بلکہ معاملات آرگنائز کرنے کی ضرورت ہےوہ یا کوئی بھی اس مرحلے پر مصباح الحق کو یہ نہیں بتاسکتا کہ انہوں نے کیسے بیٹنگ کرنی ہے کیونکہ وہ ایک تجربہ کار بیٹسمین ہیں۔کوچنگ کی اصل ضرورت 16 سے19 سال کی عمر کے کرکٹرز کو ہے۔وسیم اکرم نے کہا کہ دنیا میں اب کرکٹ بدل گئی ہے، نئے خیالات نئے رجحانات سامنے آرہے ہیں اور ہمیں یہ نئے خیالات اپنے نوجوان کرکٹرز کو بتانے ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی کرکٹ کی خدمت کے لیے تیار ہیں لیکن ضروری نہیں کہ وہ صرف کوچ بن کر ہی یہ خدمت کرسکیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…