بارسلونا (نیوزڈیسک)مشہور ہسپانوی فٹبال کلب بارسلونا نے اطالوی کلب یوونٹس کو چیمپیئنز لیگ ٹورنامنٹ کے فائنل میں ہرا کر پانچویں بار ٹائٹل جیت لیا۔ جرمنی کے شہر برلن کے اولمپک سٹیڈیم میں کھیلے مقابلے میں بارسلونا میچ کے چوتھے منٹ میں اس وقت برتری حاصل کر لی جب برسلونا کلب کے مڈ فیلڈر راکوٹیکچ نے آندرے اینیستا کے پاس پر گول کر دیا۔بارسلونا نے میچ کے ابتدائی منٹوں حاصل کی گئی برتری کو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رکھا تاہم میچ کے دوسرے ہاف میں یوونٹس کے الوارو موراٹا نے گول کر کے میچ کو دلچسپ بنا دیا یوونٹس نے میچ کو برابری پر لانے کے بعد بارسلونا کے گول پر متعدد حملے کیے تاہم کامیاب نہ ہو سکے۔ لوئیس سواریز نے دوسرا ہاف میں گول کر کے بارسلونا کو برتری دلوا دی۔ میچ کے اختتامی لمحات میں نیمار نے بارسلونا کا تیسرا گول سکور کر کے ٹیم کی برتری ناقابل شکست بنا دیا۔بارسلونا نے 2015 سیزن میں انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اور تین ٹائٹل جیتے۔بارسلونا کی فتح میں لیونل، میسی، لوئیس سواریز اور نیمار نے اہم کردار ادا اور پورے سیزن میں کوئی کھلاڑی بھی شدید زخمی نہیں ہوا۔یورگوائے سے تعلق رکھنے والے لوئس سواریز نے ورلڈ کپ کے ایک میچ میں اٹلی کے کھلاڑی کو کاٹنے کی سزا کے طورگیارہ میچوں میں حصہ نہیں لے سکے لیکن جب سے میدان میں اترے ہیں انھوں نے انتہائی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا ۔یوونٹس کلب نے دوسرے ہاف کے شروع میں گول کر کے میچ کو برابری پر لا کھڑا کیا تاہم لوئس سواریز نے دوسرا گول کر کے ٹیم کی برتری کو بحال کیا ۔ میچ کے اختتامی لمحات میں نیمار نے تیسرا گول کر دیا۔ لیونل میسی اس میچ میں کوئی گول سکور نہ کر سکے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں