جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان میں عالمی کرکٹ کی واپسی خوش آئند ہے , ایمبروز

datetime 4  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جمیکا (نیوزڈیسک) عظیم ویسٹ انڈین باو لر اور باولنگ کوچ کرٹلی ایمبروز نے پاکستان میں عالمی کرکٹ کی واپسی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پاکستان میں عالمی کرکٹ مستقل بنیادوں پر بحال ہو جائے گی۔ ایک انٹرویو میں کرٹلی ایمبروز نے وسیم اکرم کو دنیا کا بہترین باو لر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ میرے سب سے پسندیدہ باو لر تھے اور جب کبھی بھی دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کی ٹیم بنائی جائےگی تو اس میں وسیم اکرم کا نام ضرور شامل ہو گا۔انہوں نے کہا کہ وسیم اکرم گیند کا جس طریقے سے استعمال کرتے تھے میں اور مجھ جیسے متعدد باو لر ایسا کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے تھے وہ ایک بہترین باو لر تھے اور میں ان کا بہت احترام کرتا ہوں۔ایمبروز نے کہا کہ وسیم اور وقار یونس کی جوڑی بہت شاندار تھی جو گیند کو سیم اور سوئنگ کرنے کی مہارت رکھتے تھے اور جس ٹیم میں بھی ایسے باولر ہوں وہ حریف کے لیے انتہائی خطرناک بن جاتی ہے۔انہوں نے پاکستانی کرکٹ ویب سائٹ پاک پیشن کو انٹرویو میں وسیم اور وقار کو شعیب اختر سے بڑا باو لر قرار دیتے ہوئے کہا کہ شعیب اختر ان دونوں سے تیز رفتار باو لر تھے تاہم وسیم اور وقار ان سے انتہائی بہتر اور الگ ہی کلاس کے باو لر تھے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…