پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

بال ٹمپرنگ کا الزام کیوں لگا،امپائر کی دھلائی کیوں کی؟مصباح الحق نے سب کچھ سچ سچ بتادیا

datetime 31  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی پر خوشی کا اظہا رکرتے ہوئے کہاہے کہ میچ کے دور ان شائقین کا جذبہ دیدنی تھا , ہر گیند اور رن پر داد دے رہے تھے .پاکستان میں آئی پی ایل کی طرز پر ایک کرکٹ لیگ شروع کرنے کی ضرورت ہے .عالمی کرکٹ کھیلنا میری پہلی ترجیح نہیں تھی . اپنے کزن کے ساتھ بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ کرکٹ کھیلا کرتا تھا، لیہ .بھکر اور میانوالی میں ٹیپ بال کرکٹ بہت کھیلی ہے .نئے دور کے کھلاڑیوں کی تمام تر توجہ مالی فوائد کی جانب منتقل ہو چکی ہے جس سے کھیل کا جذبہ دم توڑ رہا ہے .ٹیم میں کھلاڑیوں کے انتخاب کے تمام تر اختیارات سلیکشن کمیٹی کے پاس تھے اور کپتان صرف مشورہ دیتا تھا ¾ہمیں اچھے نتائج چاہئیں تو ہمیں کپتان کے ساتھ ساتھ کوچ کو بھی بااختیار بنانا ہو گا۔ ایک انٹرویو میں مصباح الحق نے کہاکہ میں نے اس طرز کی سپورٹ پہلے کبھی نہیں دیکھی جہاں شائقین لطف اندوز ہو رہے تھے اور ٹیم کی جانب سے لیے گئے ہر رن پر داد دے رہے تھے۔مصباح نے کہا کہ گزشتہ چھ سال کے دوران پاکستان اپنی سرزمین پر عالمی کرکٹ نہیں کھیل سکا اور ٹیم نے اپنی سرزمین پر کھیلنے کے اہم فائدے سے محروم کو محسوس کیا۔ہوم ایڈوانٹیج بہت اہم ہوتا ہے کیونکہ آپ پچ اور دیگر کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہوتے ہیں اس کی مثال ہم نے رواں سال ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کی صورت میں دیکھی جب انہوں نے نیوزی لینڈ سے باہر واحد میچ کھیلا تو وہ ورلڈ کپ ہار گئے تاہم مصباح نے کہا کہ دبئی اور ابو ظہبی بھی کھلاڑیوں کو اپنے گھر جیسا ہی محسوس ہوتا ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم محسوس کرتے ہیں کہ متحدہ عرب امارات میں کھیلتے ہوئے ہمیں کسی حد تک ہوم ایڈوانٹیج حاصل ہوتا ہے کیونکہ ہم نے وہاں کئی میچز کھیلے ہیں اور اب تک وہاں ٹیسٹ سیریز نہیں ہارے۔انہوںنے کہا کہ بہت کم لوگ اس بات سے واقف ہیں کہ اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں جب مصباح ٹیپ بال سے کھیلتے تھے تو وہ فاسٹ باو ¿لنگ کے ماہر تصور کیے جاتے تھے جہاں ان کی خوبی یارکر گیند تھی۔مصباح نے ماضی میں جھروکوں میں جھانکتے ہوئے اپنے نوجوانی کے اس دور کو یاد کیا جب ان پر بال ٹمپرنگ کا غلط الزام عائد کیا گیا۔’ایک میچ کے دوران میں دو ڈاٹ گیندیں کرانے میں کامیاب رہا تاہم جیسے ہی میں نے تیسری گیند پھینکی، اپمائر نے اسے نوبال قرار دے دیا۔چوتھی گیند کو پھر نوبال قرار دیا گیا، جب میں نے اس کی وجہ پوچھی تو انہوں نے کہا کہ تم نے گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی پانچویں گیند پر میں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ کریز سے پہلے ہی گیند کرا دوں لیکن اس بار امپائر نے اسے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…