بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

ٹیسٹ میچ کو 4 روز تک محدود کرنے پر بحث شروع

datetime 28  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی(نیوز ڈیسک) ٹیسٹ میچ کو 4 روز تک محدود کرنے پر بحث شروع ہوگئی، کئی حلقے سینئر فارمیٹ میں ایک دن کی کٹوتی کے حق میں دلائل دینے لگے، ٹی وی چینلز بھی دورانیہ میں کمی کے حق میں ہیں، شین وارن نے ایک روز کم کرنے کے عوض دن کا دورانیہ بڑھانے کی تجویز دے دی۔حال ہی میں ممبئی میں ہونے والی آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کی میٹنگ میں ٹیسٹ میچ کو پانچ کے بجائے چار دنوں تک محدود کرنے کی تجویز بھی زیر غور آئی اور اس پر کافی بحث بھی کی گئی تھی۔ ایک دن کی کٹوتی کا مقصد ٹیسٹ کرکٹ کی مقبولیت میں اضافہ کرنا ہے۔ یہ بات شدت سے محسوس کی جارہی ہے کہ مختلف ممالک میں کھیل کے سرتاج فارمیٹ کی مقبولیت کم ہونے لگی، اب صرف آسٹریلیا اور انگلینڈ جن میچز میں شریک ہوں تو ہاﺅس فل دکھائی دیتا ہے۔
یہ بھی کہا جارہا ہے کہ چار روزہ ٹیسٹ سے اس طرز میں بھی جارحانہ کرکٹ کھیلی جائے گی۔یہ بات بھی نوٹ کی گئی کہ ٹوئنٹی 20 کی وجہ سے ویسے ہی ون ڈے اور ٹیسٹ میچز میں جارحانہ کھیل دیکھنے کو مل رہا ہے۔ حال ہی میں آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کے دوران کئی میچز میں اسکور 400 رنز کے آس پاس رہا۔ سابق بھارتی ٹیسٹ کپتان انیل کمبلے کی سربراہی میں ہونے والی کرکٹ کمیٹی میٹنگ میں سابق آسٹریلوی کپتان مارک ٹیلر اور موجودہ کوچ ڈیرن لی مین نے اس بھی معاملے پر اپنی رائے پیش کی۔آئی سی سی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ فی الحال چار روزہ ٹیسٹ کے بارے میں کسی نتیجے پر نہیں پہنچا جاسکا لیکن اس طرز کی مقبولیت میں اضافے کیلیے پیش کی جانے والی تجاویز کا جائزہ لیا جاتا رہے گا۔واضح رہے کہ نشریاتی ادارے بھی ایک دن کی کٹوتی کے حق میں ہیں تاہم آسٹریلوی چینل نائن کے سربراہ کرکٹ بریڈ میک نمارا کا کہنا ہے کہ ہم اس کھیل کی مقبولیت کے لیے آنے والی ہر تجویز کی تائید کرتے ہیں تاہم چار روزہ ٹیسٹ کے حوالے سے تمام پہلوﺅں کا جائزہ لینے کے بعد ہی کوئی تجویز پیش کریں گے۔سابق اسپنر شین وارن نے کہاکہ ایک تجویز چار روزہ ٹیسٹ میں ہردن کا کھیل 90 سے 96 اوورز کرنے کی بھی ہے، میں سمجھتا ہوں کہ اگر میچ 11 سے 6 کے بجائے 10 سے 6 بجے شام تک منعقد ہو، ساتھ لنچ و ٹی بریک صرف 30 منٹ کا رکھا جائے تو کافی فرق پڑسکتا ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…