بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

عمراکمل حکام کے دل سے اترگئے،ٹی 20 تک محدود

datetime 27  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) نوجوان بیٹسمین عمر اکمل ارباب اختیار کے دل سے اترگئے، انھیں صرف ٹوئنٹی 20 تک ہی محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ چیف سلیکٹر ہارون رشید کہتے ہیں کہ عمر کو ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کیلیے اپنے کھیل پر زیادہ توجہ دینا ہوگی، ہمیں ایسے کھلاڑی چاہئیں جو میچ کو کامیابی سے اختتام تک پہنچانے کی ذمہ داری اٹھاسکتے ہوں۔
نوجوان بیٹسمین عمر اکمل کو ورلڈ کپ میں رویے کو وجہ قرار دیتے ہوئے بنگلہ دیش کے ٹور سے مکمل طور پر ڈراپ کردیا گیا تھا، زمبابوے کیخلاف انکی ٹوئنٹی 20 میچز میں واپسی تو ہوئی مگر ون ڈے ٹیم میں جگہ نہیں بنا پائے۔چیف سلیکٹر ہارون رشیدکہتے ہیں کہ ہمیں ایسے کھلاڑیوں کی ضرورت ہے جو میچز کو کامیابی سے اختتام تک پہنچانے کی ذمہ داری اٹھاسکتے ہوں، ہم نے دیکھاکہ عمر ٹوئنٹی 20 کیلیے تو بہترین ہیں لیکن انھیں ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کیلیے اپنے کھیل پر زیادہ توجہ دینا ہوگی۔
انھوں نے کہا کہ ہم اسپیشلسٹ کھلاڑیوں پرمشتمل ٹوئنٹی 20 اسکواڈ تیار کررہے ہیں جس سے پاکستان کو مستقبل قریب میں کافی فائدہ ہوگا، زمبابوے سے 2 میچز کی سیریز میں کچھ کھلاڑیوں کی کارکردگی سے ہمارے اعتماد میں اضافہ ہوا، ہم نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل پول تیار کررہے ہیں جو فیلڈ میں زیادہ ذہانت کا مظاہرہ کریں اور وہ اس طرز کی ضروریات کو اچھی طرح سمجھتے ہوں، ہم چاہتے ہیں کہ جو کھلاڑی اس فارمیٹ میں اچھے ہیں وہ صرف ٹوئنٹی 20 پر ہی توجہ مرکوز رکھیں، یہی وجہ ہے کہ ہم نے مختار احمد، نعمان انور یا بلاول بھٹی جیسے کھلاڑیوں کو ون ڈے سیریز کیلیے منتخب نہیں کیا۔
ہارون رشید نے کہاکہ ہمیں ٹوئنٹی 20 کپتان آفریدی کی حالیہ فارم پر کافی تشویش ہے، وہ تجربہ کار کپتان اور پلیئر ہیں، ہم ان سے زیادہ کی توقع کرتے ہیں، ورلڈ ٹوئنٹی 20 ہمارے لیے ایک اہم ایونٹ ہے، امید ہے کہ وہ اپنے مجموعی کھیل کو بہتر بنائینگے۔ زمبابوے سے ایک روزہ سیریز کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ہم ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھا پرفارم کرنیوالے کھلاڑیوں کو منصفانہ موقع دینا چاہتے ہیں،اس کیساتھ ہم نے محدود اوورز کی کرکٹ میں نئے ٹیلنٹ کی بھی نشاندہی کی، ہمیں پوری امید ہے کہ ون ڈے ٹیم میں بھی کافی بہتری ا?ئیگی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…