اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان نے پہلے ون ڈے میں زمبابوے کو شکست دے دی

datetime 27  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان نے پہلے ون ڈ ے میں زمبابوے کو 41 رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے جب کہ شاندار سینچری اسکور کرنے پر شعیب ملک کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو بلے باز نے اسے درست ثابت کردکھاتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 375 رنز بنائے۔ اوپننگ بلے بازمحمد حفیظ اورکپتان اظہرعلی کے درمیان 170 اور شعیب ملک اور حارث سہیل نے 201 رنز کی شراکت قائم کرکے ہوم گراو¿نڈ پر کسی بھی غیرملکی ٹیم کے خلاف سب سے زیادہ مجموعی اسکور بنانے کا بھی ریکارڈ قائم کردیا۔اوپننگ بلے باز محمد حفیظ اورکپتان اظہرعلی نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 170 رنز جوڑے، اظہرعلی باو¿نڈری لگاتے ہوئے پینگارا کی گیند پرکیچ دے بیٹھے، انہوں نے 2 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 76 گیندوں پر 79 رنز بنائے جس کے بعد محمد حفیظ بھی 175 کے مجموعے پر چلتے بنے، حفیظ نے4 چھکوں اور8 چوکوں کی مدد سے 86 رنزاسکور کئے۔ تیسری وکٹ کی شراکت میں شعیب ملک اورحارث سہیل نے بیٹنگ کرتے ہوئے گراو¿نڈ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلے اورمیچ کی آخری گیند پرشعیب ملک کیچ آو¿ٹ ہوئے،شعیب نے 12 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 76 گیندوں پر112 رنزبنائے جب کہ حارث سہیل 89 رنز کے ساتھ ناٹ آو¿ٹ رہے۔
ہدف کے تعاقب میں زمبابوے نے پاکستان کا بھرپور مقابلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 334 رنز بنائے، زمبابوے کی جانب سے اننگز کا آغاز سبانڈا اور سکندر رضا نے کیا اور دونوں کے درمیان پہلی وکٹ کے لئے 56 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی، سکندر رضا کو انور علی نے 36 جب کہ سبانڈا کو وہاب ریاض نے 23 رنز پر آوٹ کیا، جس کے بعد مساکیڈزا اور کپتان چگمبورا کے درمیان 124 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی تاہم 73 رنز کے اسکور پر مساکیڈزا کو شعیب ملک نے پویلین کی راہ دکھائی، چگمبورا پاکستانی بالرز کے آگے ڈٹے رہے اورانہوں نے شاندار سنچری اسکور کی وہ 117 رنز پر وہاب ریاض کا شکار بنے جب کہ ولیمسن 36 رنز بناکر ناٹ آو¿ٹ رہے، پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے 3 جب کہ انور علی اور شعیب ملک نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
میچ شروع ہونے سے قبل قومی ٹیم کے کپتان اظہرعلی ہوم گراو¿نڈ میں 6 سال بعد ایک روزہ کرکٹ کی بحالی پرخوش دکھائی دیئے اور انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ہوم گراو¿نڈ میں طویل عرصے بعد کسی غیر ملکی ٹیم کے خلاف میچ کھیلنے کے لئے پرجوش ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…