بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

پاک بھارت کرکٹ سیریز، شہریار خان نے وضاحت کردی

datetime 26  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی قومی ٹیم کے بھارت میں سیریز کھیلنے کے حوالہ سے بھارتی میڈیا کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، بی سی سی آئی حکام سے ملاقات میں یو اے ای کے علاوہ سری لنکا، جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش یا انگلینڈ کو سیریز کا نیوٹرل مقام بنانے کی بات ہوئی تھی لیکن بھارتی میڈیا باتوں کو مکس اپ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
جمخانہ کرکٹ گراو¿نڈباغ جناح میں فاطمہ جناح ویمن کرکٹ چیمپیئن شپ کے زرعی ترقیاتی بنک اور ایچ ای سی کے مابین فائنل میچ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے پاک زمبابوے سیریز کے موقع پر پاکستان آ نے کا کہا تھا لیکن مصروفیات کے باعث شاید وہ نہ آسکیں تاہم ان سے کہا ہے کہ وہ پاک زمبابوے سیریز کے موقع پر اپنا نمائندہ ضرور بھیجیں، پی سی بی سیریز کی رپورٹ اور انتظامات پر مبنی ویڈیو بھی آئی سی سی کو بھیجے گی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ٹی ٹونٹی میچوں کے موقع پر قذافی سٹیڈیم تماشائیوں سے کچھا کھچ بھرا ہوا تھا اور شائقین کرکٹ نے پاکستان زندہ باد کے ساتھ مہمان ٹیم کے حق میں بھی نعرے بازی کی جس سے ان کی کھیل کے ساتھ وابستگی کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آہستہ آہستہ انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو رہی ہے، زمبابوے کے بعد دیگر ممالک کی ٹیمیں بھی 2سے 3سالوں میں پاکستان آکر کھیلیں گی جبکہ بنگلہ دیش کی خواتین ٹیم اگست میں پاکستان کی ویمن ٹیم کے خلاف میچز کھیلنے پاکستان آئے گی۔ان کا کہنا تھاکہ صدر مملکت ممنون حسین کے بعد وزیراعظم بھی پاکستان اور زمبابوے کے مابین ون ڈے سیریز کا میچ دیکھنے قذافی سٹیڈیم آسکتے ہیں تاہم ابھی کنفرم نہیں ہوا۔ قبل ازیں دسواں فاطمہ جناح ویمن نیشنل کرکٹ چیمپیئن شپ کا فائنل میچ زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈاور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے درمیان کھیلا گیا،جو زرعی بنک کی ٹیم نے 198رنز سے جیت لیا۔ زرعی بینک نے مقررہ پچاس اوور میں سات وکٹ کے نقصان پر301 رنز بنائے۔ جس میں بسمہ معروف 75رنز،ندا ڈار57،جویریہ خان 50اور کپتان ثناءمیر 42رنز بنا کر نمایاں رہی۔جواب میں ایچ ای سی کی ٹیم 38.5اوور ز میں 103رنز پر ڈھیر ہو گئی۔زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈکی طرف سے انعم امین نے 11رنز دے کر 3وکٹیں حاصل کیں۔ ندا ڈار 12رنز دے کر 3کپتان ثناءمیر نے 19رنز دے کر 2وکٹیں حاصل کیں۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے انعامات تقسیم کئے، وننگ ٹرافی زرعی ترقیاتی بینک کی کپتان ثنائ میرنے وصول کی۔پلیئر آف دی میچ ایوارڈزرعی ترقیاتی بینک کی ندا ڈار نے حاصل کیا۔زرعی ترقیاتی بینک کی ہی نین عابدی کو بہترین فیلڈر کا ایوارڈ دیا گیااور بہترین وکٹ کیپر کا ایوارڈ بھی زرعی ترقیاتی بینک کی رابعہ شاہ کو ملا۔زرعی ترقیاتی بینک کی طرف سے ایم ڈی کرنل خالد رفیق شاہ موجود تھے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…