بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان سے سیریزپر بھارتی قلابازیوں کا سلسلہ جاری

datetime 26  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولکتہ / ممبئی(نیوز ڈیسک) پاکستان سے سیریز کے لیے بھارتی قلابازیوں کا سلسلہ جاری ہے، پی سی بی کے آنکھیں دکھانے پر آئی پی ایل چیئرمین راجیو شکلا نے یوٹرن لے لیا، وہ کہتے ہیں کہ بھارت پڑوسی ملک سے سیریز کھیلنے میں دلچسپی رکھتا ہے، چند معاملات طے پا جائیں تو باہمی مقابلوں کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔ دوسری جانب بی سی سی آئی کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ بات چیت میں پیش رفت ہوتے ہی سیریز کا باقاعدہ اعلان کردیں گے۔
انڈین پریمیئر لیگ کے چیئرمین راجیو شکلا نے چند روز قبل اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاک بھارت سیریز کے فی الحال امکانات دکھائی نہیں دیتے۔ جس پر پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے شدید برہمی ظاہر کرتے ہوئے واضح کیاکہ 99 میں پاکستانی ٹیم نے بھی نامساعد حالات میں بھارت کا دورہ کیا تھا۔ پی سی بی کے آنکھیں دکھانے پر اب راجیو شکلا نے یو ٹرن لے لیا، وہ کہتے ہیں کہ ہم خود پاکستان کے ساتھ کھیلنے کے لیے کافی بے چین ہیں، ہم اس کے خلاف بالکل بھی نہیں ہیں لیکن کچھ ایسی چیزوں کا طے پانا ضروری ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ہم اس سیریز کے حوالے سے کافی مثبت ہیں، بات چیت بدستور جاری اور نئی تجاویز کا جائزہ لیا جارہا ہے، مجھے امید ہے کہ جلد ہی کسی مثبت نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔دوسری جانب بی سی سی آئی کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر نے ایک بار پھر واضح کیا کہ باہمی اتفاق کے باوجود کئی معاملات ابھی تک حل طلب ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جب پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان بھارت آئے تب بھی ہم نے ان کے سامنے چند معاملات اٹھائے تھے، کئی چیزیں ایسی ہیں جنھیں طے کرنا ضروری ہے، جب ہم ان پر کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے تو پھر باضابطہ اعلان بھی کردیں گے، ضرورت ہوئی تو پھر ٹور بھی ہوگا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…