بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

آئی پی ایل، ٹیموں نے قوانین کی دھجیاں بکھیر دیں

datetime 25  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک)پریتی زنٹا کی پارٹی ،شاہ رخ خان کا ڈنر اور چنائے سپر کنگز کے کھلاڑیوں کے کمروں میں نامعلوم خواتین کی موجودگی،انڈین پریمئیر لیگ کی ٹیموں نے قوانین کی دھجیاں بکھیر دیں۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ کی رپورٹ منظر عام پر آگئی۔اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل نے انڈین پریمئیر لیگ پر سیاہ داغ لگایا وہیں لیگ میں شامل ٹیموں نے ٹورنامنٹ کو داغدار کرنے میں کوئی کسر نہیں اٹھارکھی۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے اینٹی گرافٹ یونٹ کی رپورٹ منظر عام پر آگئی۔گذشتہ برس بھیجی گئی اس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نو اپریل دوہزار چودہ کو نئی دلی کے ایک ہوٹل میں دلی ڈئیر ڈیولزکے ایک اسپانسر نے تقریب کا اہتمام کیا جس میں مشکوک افراد کے ساتھ کھلاڑیوں کی بے تکلفیاں دیکھی گئیں۔ تیس اپریل دوہزار چودہ کو کنگز الیون پنجاب کی شریک مالکن پریٹی زنٹا نے ممبئی سے دو کلو میٹر دور اپنی ٹیم کے اعزاز میں کشتی پر پارٹی دی،جو قوانین کی کھلی خلاف ورزی تھی۔آٹھ مئی دوہزار چودہ کو شاہ رخ کے دوست اور بزنس پارٹنر نے اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں کنگ خان بھی موجود تھے۔رپورٹ نے آٹھ اور نو مئی کو چنائے سپر کنگز کے دو کھلاڑیوں کے کمروں میں نامعلوم خواتین کی موجودگی کا بھی بھانڈا پھوڑا۔اینٹی گرافٹ یونٹ کے سربراہ روی سوانی کی یہ رپورٹ گذشتہ برس اپریل میں آئی پی ایل سیزن سیون کے دوران اس وقت پیش کی گئی جب بھارتی سپریم کورٹ میں ا?ئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ کیس کی سماعت جاری تھی۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…