منگل‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2025 

دوسرا ٹی 20؛ ٹکٹوں کی بلیک میں فروخت بھی عروج پر رہی

datetime 25  مئی‬‮  2015
Pakistani bowler Anwar Ali (L) delivers the ball to Zimbabwe batsman Hamilton Masakadza during the first International T20 cricket match at the Gaddafi Cricket Stadium in Lahore. AFP PHOTO/ Aamir QURESHI
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرے ٹوئنٹی20 میچ میں بھی ٹکٹوں کی بلیک میں فروخت عروج پر رہی، بلیک میں ٹکٹ فروخت کرنے والے مافیا نے مقامی شہریوں کی بجائے دوسرے شہروں سے آنے والی کو ٹارگٹ بنائے رکھا جنہیں مقررہ قیمت سے کئی گنا مہنگے داموں ٹکٹیں فروخت کی گئیں۔
ذرائع کے مطابق 250 روپے والی ٹکٹ 2ہزار تک بھی فروخت ہوتی رہی۔ پنجاب کے مختلف اضلاع سے آنیوالے کرکٹ شائقین نے ٹکٹوں کی عدم دستیابی کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ کو دوسرے شہروں سے آنیوالوں کومیچ کے روز ٹکٹوں کی فروخت کیلیے خصوصی پوائنٹس بنانے چاہیے تھے۔ ادھر میچ دیکھنے کیلیے شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد مقررہ وقت سے کئی گھنٹے قبل ہی قذافی اسٹیڈیم کے باہر پہنچ گئی تھی جن میں پنجاب کے مختلف اضلاع سے آنے والے شائقین کرکٹ بھی شامل تھے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور پولیس کی طرف سے کسی طرح کے اقدامات نہ اٹھائے جانے کے باعث دوسرے میچ میں بھی بلیک میں ٹکٹوں کی فروخت عروج پر رہی، بلیک میں ٹکٹوں کی فروخت روکنے کے لیے پولیس نے بعض مقامات پرکریک ڈاو¿ن بھی کیا لیکن یہ مافیا نسبتا تنگ گلیوں میں جا کر یہ غیرقانونی دھندہ کرتی رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…