ممبئی (نیوزڈیسک) سابق بھارتی کتان سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ مستقبل قریب میں ٹاپ انڈین کھلاڑی پاکستان جاکر نہیں کھلیں گے۔ زمبابوے کے پاکستان کے حالیہ دورے کو ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے چھوٹا قدم قرار دیا۔ ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنیل گواسکر نے کہا کہ کرکٹ بورڈز جو بھی فیصلہ کرتے ہیں مگر انہیں یقین ہے کہ بھارت کے کئی ٹاپ پلیئرز پڑوسی ملک جاکر نہیں کھیلیں گے، دو ہزارنو میں بھی کھلاڑیوں نے دورے سے انکار کردیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ زمبابوے کو پاکستان بلا کر سیریز کرانا پی سی بی کا چھوٹا قدم ہے۔ اس ضمن میں مزید اقدامات کرنے ہوںگے جس کے بعد کہاجاسکتا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ لوٹ آئی۔