منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان کو سعیدکی کمی شدت سے محسوس ہونے لگی

datetime 24  مئی‬‮  2015 |

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کو سعید اجمل کی کمی شدت سے محسوس ہونے لگی،ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ مستقبل قریب میں بھی آف اسپنر کا خلا پ±ر ہوتا نظر نہیں آتا،مضبوط اسکواڈ کی تشکیل کیلیے نوجوانوں کو تسلسل کے ساتھ مواقع دینا ہوں گے۔
آئی سی سی کی جانب سے مشکوک ایکشن کی وجہ سے پابندی لگائے جانے سے قبل سعید اجمل پاکستان کے اہم ترین بولر تصور کیے جاتے تھے،آف اسپنر نے 64 ٹی ٹوئنٹی میں 85 جبکہ 113 ون ڈے میچز میں 184 وکٹیں حاصل کیں،انھوں نے ایکشن کی اصلاح کے بعد کیریئر کی دوسری اننگز بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں شروع کی تھی لیکن ماضی جیسی کارکردگی نہ دکھا پائے، انھیں زمبابوے سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا جبکہ ایک روزہ میچز کیلیے بھی انتخاب کا امکان کم ہے۔
زمبابوین ٹیم کیخلاف 5 وکٹ سے فتح کے بعد وقار یونس سے بولرز کی جانب سے حریف ٹیم کو بہتر ٹوٹل کا موقع دینے کا سوال ہوا تو وہ بے بسی نہ چھپا پائے، انھوں نے کہا کہ ہمیں سعید اجمل کی کمی شدت سے محسوس ہو رہی ہے، میں نہیں سمجھتا کہ ہم مستقبل قریب میں ان جیسا کوئی اور آف اسپنر تلاش کرپائیں گے، موجودہ صورتحال میں نوجوانوں کو مواقع دینا پڑیں گے۔
ہمارے پاس عماد وسیم سمیت 2،3 باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں،امید ہے کہ وہ کامیاب ثابت ہوں گے،کوچ نے کہا کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے سفر کا ا?غاز ہوا، اس موقع پر کھلاڑی جذبات سے مغلوب تھے، ان سے کہاگیاکہ میدان میں اتر کر صرف پرفارمنس پر توجہ مرکوز کریں، اس اہم موقع پر جیت خاص اہمیت رکھتی ہے،امید ہے کہ شائقین اتوار کے میچ میں بھی بھی پہلے جیسے جوش اور جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو بھرپور سپورٹ کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…