ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

آئی سی سی کس مرض کی دوا ہے؟

datetime 20  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’لاہور(نیوزڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیف ایگزیکٹیو آفیسر عارف علی خان عباسی نے پاکستان اور زمبابوے کے درمیان محدود اوورز کی سیریز میں اپنے میچ آفیشلز نہ بھیجنے پر آئی سی سی پر سخت تنقید کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ایسا کر کے آئی سی سی نے دنیا کو منفی پیغام دیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں چھ سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے پہلے قدم کے طور پر زمبابوے کی کرکٹ ٹیم پاکستان آئی ہے۔تاہم آئی سی سی نے اس سیریز کے لیے اپنے امپائرز اور میچ ریفری کو سکیورٹی کے خدشات کے پیش نظر پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا ہے اور یہ میچ اب پاکستان اور زمبابوے کے امپائرز سپروائز کریں گے۔عارف علی خان عباسی نے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے طور پر زبردست کوشش کر کے زمبابوے کی ٹیم کو پاکستان بلانے میں کامیاب ہوا ہے اور اس نے اسے سکیورٹی کی ہر ممکن یقین دہانی کرائی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کو بھی پاکستان کی اس یقین دہانی پر اعتبار کرنا چاہیے تھا اور ’اس سیریز سے خود کو دور رکھ کر اس نے دنیا کو منفی پیغام دے دیا ہے۔سمجھ میں نہیں آتا کہ آئی سی سی کس مرض کی دوا ہے۔‘آئی سی سی کو بھی پاکستان کی اس یقین دہانی پر اعتبار کرنا چاہیے تھا اور اس سیریز سے خود کو دور رکھ کر اس نے دنیا کو منفی پیغام دے دیا ہے۔سمجھ میں نہیں آتا کہ آئی سی سی کس مرض کی دوا ہے۔عارف عباسی نے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ کی پاکستان واپسی پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوششوں کو سراہا جانا چاہیے اور یہ ہر پاکستانی کے لیے خوشی کا موقع ہے۔انہوں نے کہا کہ زمبابوے کی ٹیم کے دورے کے باوجود دوسری ٹیموں کا پاکستان آنا آسان نہیں ہوگا کیونکہ ان ٹیموں کو متحدہ عرب امارات میں کھیلنے کی عادت ہوچکی ہے اور وہ پاکستان آنے کے لیے آسانی سے تیار نہیں ہوں گی۔ان کے مطابق ’اب یہ پاکستان کرکٹ بورڈ پرمنحصر ہے کہ وہ اپنی کوششوں میں کیسے کامیاب ہوتا ہے تاہم کرکٹ بورڈ کو اب اپنی توجہ ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیم کو پاکستان بلانے پر رکھنی ہوگی آئرلینڈ، ہالینڈ اور سکاٹ لینڈ پر نہیں۔‘عارف علی خان عباسی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے جب اتنے بڑے پیمانے پر اخراجات کر کے یہ سیریز منعقد کی تو اسے صرف لاہور تک محدود رکھنے کا کوئی جواز نہیں تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ’پانچ میں سے کم ازکم دو میچوں کی میزبانی پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کو ہر صورت میں دی جانی چاہیے تھی۔یہ بالکل ایسا ہی ہے کہ کوئی ٹیم انگلینڈ کا دورہ کرے اور وہ لارڈز پر نہ کھیلے۔‘

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…