منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

ٹینس کے سابق سٹارباب ہیوٹ کوعدالت نے کم عمرلڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں چھ سال قیدکی سزاسنادی

datetime 19  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوہانسبرگ(نیوزڈیسک)ٹینس کے سابق گرینڈ سلام سٹار باب ہیوٹ کو جنوبی افریقہ کی ایک عدالت نے کم عمر لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں چھ سال قید کی سزا سنائی ہے۔75سالہ باب ہیوٹ کو مارچ میں دو موقعوں پر ریپ اور ایک بار جنسی طور پر حراساں کرنے کا مرتکب پایا گیا۔خیال رہے کہ یہ واقعات 1980 اور 1990 کی دہائیوں میں پیش آئے جب باب لڑکیوں کو ٹینس کی کوچنگ دیا کرتے تھے۔جج برٹ بام نے آسٹریلیا میں پیدا ہونے والے ٹینس کھلاڑی کو کسی قسم کے اظہار تاسف کا مظاہرہ نہ کرنے کےلئے تنقید کا نشانہ بنایا۔انھوں نے کہا کہ انصاف ہونا چاہیے خواہ وہ کسی معمر شخص کے خلاف ہی کیوں نہ جاتا ہو۔ہیوٹ کے جنسی تشدد کی شکار ایک لڑکی نے عدالت میں سماعت کے دوران شہادت دی کہ ان کو جنسی تشدد کا اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ صرف 12 سال کی تھیں۔جج نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ تینوں متاثرین کی شہادتوں کے درمیان واضح مماثلت یہ بتاتی ہے کہ ہیوٹ نے دانستہ طور پر یہ حرکت کی تھی۔پریٹوریا میں سماعت کے دوران ہیوٹ کی اہلیہ نے جج سے رحم کی اپیل کرتے ہوئے انھیں جیل کی سزا سے دور رکھنے کی استدعا کی تھی۔ ہیوٹ نے کہا تھا کہ وہ خرابی صحت سے دوچار ہیں۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…