لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے امید ظاہر کی ہے کہ زمبابوے سے سیریز کامیاب ہو گی جسکے بعد بنگلا دیش اور سری لنکا کو بھی پاکستان آنے کی دعوت دیں گے ،زمبابوے کا دورہ پاکستا ن میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کی طرف اہم قدم ہے ، مہمان ٹیم کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ زمبابوے کے آمد سے متعلق آئی سی سی کو آگاہ کر چکے ہیں ،اگر مہمان زمبابوے کے آفیشلز نہیں آئیں گے تو پاکستانی امپائرز ہی فیلڈ ریفری ہوں گے ۔ شہریار خان نے کہا کہ زمبابوے کے بعد اب بنگلادیش اور سری لنکا کو بھی پاکستان آنے کی دعوت دیں گے۔