میرپور(نیوزڈیسک) میرپور کے شیر بنگلا سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں کے دوسرے دن پاکستانی باﺅلروں نے 107 رنز کے عوض بنگلا دیش کی پانچ وکٹیں حاصل کر لی ہیں۔ اس سے قبل اظہر علی کی ڈبل سنچری جبکہ یونس خان اور اسد شفیق کی سنچریوں کی بدولت پاکستانی ٹیم نے 557 رنز بنا کر اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کر دی تھی۔ بنگلا دیش کو پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب ان فارم بلے باز تمیم اقبال تھے صرف چار رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کو دوسری کامیابی مومن الحق کی صورت میں ملی جو صرف 13 رنز بنا پائے۔ بنگلا دیش کے تیسرے آو¿ٹ ہونے والے کھلاڑی امر القیس تھے جبکہ بنگال ٹائیگرز کو چوتھا نقصان محمود اللہ کی صورت میں ہوا۔ بنگلا دیش کی پانچویں وکٹ 107 رنز کے سکور پر گری جب کپتان مشفق الرحیم 12 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے۔ پاکستان کی جانب سے جنید خان اور یاسر شاہ نے دو، دو جبکہ وہاب ریاض نے ابھی تک ایک بنگلا دیشی کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ہے۔ پاکستانی کھلاڑیوں کی بیٹنگ اور باﺅلنگ کی بدولت قومی ٹیم کی میرپور ٹیسٹ میں پوزیشن مضبوط ہو گئی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں