میرپور(نیوز ڈیسک)دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی بنگلا دیش کے خلاف پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔میرپور کے شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے دوسرے روز پاکستان نے 323 رنز 3 کھلاڑی آو¿ٹ پر اپنی نا مکمل اننگز کا آغاز کیا تو مصباح الحق اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں اضافہ کئے بغیر 9 رنز پر ہی آو¿ٹ ہو گئے۔ پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے ار قومی ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 557 رنز بنا لئے ہیں۔ اظہر علی 226 جب کہ اسد شفیق 107 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ وہاب ریاض 4 جب کہ یاسر شاہ بغیر کوئی رن بنائے ہی پویلین لوٹ گئے۔ سرفراز احمد 21 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔
گزشتہ روز بنگلا دیش کے کپتان مشفیق الرحیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ اور سمیع اسلم نے اننگز کا آغاز کیا لیکن 9 کے مجموعی اسکور پر محمد حفیظ 8 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئے۔ پاکستان کو دوسرا نقصان 58 کے اسکور پر ہوا جب سمیع اسلم 19 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئے۔ دونوں اوپنرز کے آو¿ٹ ہونے کے بعد اظہر علی اور یونس خان کی جانب سے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی سنچریاں مکمل کیں۔
اظہر اور یونس کے درمیان 250 رنز کی شراکت ہوئی اور 308 کے مجموعی اسکور پر یونس خان 148 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ پہلے دن جب کھیل ختم ہوا تو اظہرعلی 127 اور کپتان مصباح الحق 9 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے. بنگلا دیش کی جانب سے محمد شاہد نے 2 اور تیج الاسلام نے ایک وکٹ حاصل کی۔
میرپور ٹیسٹ میں پاکستان نے557 رنز پر اننگز ڈکلیئر کردی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
گریٹ گیم
-
ٹرمپ ایران سے معاہدے کیلئے پاکستان آنے کے خواہش مند ہیں مگر انہوں نے ایک شرط بھی رکھی ہے: حامد میر...
-
شین وارن کی موت کے پیچھے کس کا ہاتھ؟ بیٹے نے 4 سال بعد نام بتا دیا
-
لائیو شو میں غیر اخلاقی حرکت پر فضا علی کا ردعمل سامنے آگیا
-
ایران کا شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ کے ذریعے ٹرمپ کو دلچسپ جواب
-
لوڈ شیڈنگ کب ختم ہوگی؟ وزیر توانائی نے بتا دیا
-
ایران کے دنیا بھر میں منجمد اثاثوں کی مالیت کیا ہے؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں
-
توانائی کے حوالے سے پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری
-
تعلیمی اداروں میں موسم گرما اور موسم سرما کی چھٹیوں میں کمی! طلبا کے لئے بڑی خبر آگئی
-
گرمی کے بعدبارشوں کی پیشگوئی، مختلف اضلاع میں الرٹ جاری
-
اسلام آباد،دو گروپس میں مسلح تصادم، دو بھائی جاں بحق
-
سرکاری ملازمین کے لیے ایک اور ’’ہاؤسنگ کالونی‘‘ منظور، کون ہوگا اہل؟
-
اقرار الحسن نے اے آر وائی سے استعفیٰ دے دیا
-
اسلام آباد میں ایران مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ، امریکی وفد کی قیادت کون کرے گا؟ بڑی خبر سامنے آگئی



















































