لاہور (نیوز ڈیسک ) پاکستان اور زمبابوے کرکٹ بورڈز کے درمیان ایم او یو طے پاگیا۔ دو طرفہ سیریز کے لئے قومی ٹیم اگست کے دوسرے ہفتے زمبابوے جائے گی۔ ایک روزہ دورے کے بعد زمبابوے سیکورٹی ٹیم وطن واپس روانہ ہوچکی ہے۔ مفاہمت کی یادداشت پر تو اتفاق ہوگیا ہے لیکن دونوں ٹیموں کے پریکٹس شیڈول ابھی طے ہونا باقی ہے۔ ایم او یو کے مطابق اب قومی ٹیم رواں سال اگست کے دوسرے ہفتے زمبابوے جائے گی اور اس دورے میں بھی تین ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق زمبابوے کے دورہ پاکستان کے دوران قیام گاہ کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔ مہمان کھلاڑی اب نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی بجائے لاہور کے فائیو سٹار ہوٹل میں ٹھہریں گے جس کے لئے سیکورٹی اداروں نے بھی کلیئرنس دے دی ہے۔ زمبابوے کرکٹ ٹیم انیس مئی سے یکم جون تک لاہور میں رہے گی جس کے لئے زمبابوے بورڈ کو فول پروف سیکورٹی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے اور زمبابوے سیکورٹی ٹیم بھی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کر چکی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم اگست میں زمبابوے کا دورہ کرے گی
7
مئی 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں