دبئی(نیوز ڈیسک) ٹیسٹ رینکنگ میں تیسری پوزیشن پاکستانی دامن میں آتے ہی پھسلنے لگی،انگلینڈ کی ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست نے مصباح الیون کو یہ پوزیشن دلائی،برقرار رکھنے کیلیے اب میرپور میں بنگلہ دیش کیخلاف فتح درکار ہوگی، اسد شفیق نے پہلی بار ٹاپ 20 بیٹسمینوں میں جگہ بنالی، ڈبل سنچری میکر محمد حفیظ کیریئر کے بہترین 34ویں نمبر پر آگئے۔
تفصیلات کے مطابق بنگال ٹائیگرز سے کھلنا ٹیسٹ میں توقعات کے برعکس کارکردگی اور ڈراکے باوجود گرین کیپس کو ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجہ چھلانگ نے تیسری پوزیشن دلا دی،یہ ترقی کسی غیر معمولی پرفارمنس کا نتیجہ نہیں بلکہ انگلش ٹیم کی مرہون منت ہے، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان3 میچزکی سیریز کا ا?غاز ہوا تو مہمان سائیڈ104پوائنٹس کیساتھ تیسری پوزیشن پر تھی، برج ٹاﺅن کے تیسرے میچ میں میزبان نے فتح کیساتھ نتیجہ1-1کردیا، انگلینڈکو ناکامی کا خمیازہ رینکنگ میں تنزلی کی صورت میں بھگتنا پڑا، اسے تیسرے نمبر پر برقرار رہنے کیلیے سیریزمیں لازمی فتح درکار تھی لیکن ویسٹ انڈیز نے امیدوں پر اوس گراتے ہوئے 2 پوائنٹس کی کمی کا شکار کر دیا۔
اس تنزلی کا فائدہ پاکستان کو پہنچا جس نے ایک درجہ بہتری و103پوائنٹس کیساتھ تیسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا، البتہ بنگلہ دیش سے میرپور ٹیسٹ میں لازمی فتح ہی رینکنگ میں استحکام کی ضمانت ہوگی، شکست کی صورت میں 96 پوائنٹس کیساتھ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے بعد پانچویں پوزیشن پر اکتفا کرنا ہوگا، میچ ڈرا ہونے پر کیویزکے برابر99 پوائنٹس ہو جائینگے لیکن اعشاریائی فرق کی وجہ سے گرین کیپس ایک درجے آگے چوتھی پویشن پر رہیں گے، دوسری جانب ویسٹ انڈیز نے بارباڈوس میں کامیابی کی بدولت ساتویں نمبر پر موجود بھارت سے فاصلہ کم کرلیا۔
رینکنگ میں مزید کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، جنوبی افریقہ 124 پوائنٹس کیساتھ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے،آسٹریلیا 118دوسرے، پاکستان 103 تیسرے، انگلینڈ 102چوتھے، نیوزی لینڈ 99 پانچویں، سری لنکا 96 چھٹے، بھارت93 ساتویں، ویسٹ انڈیز 79آٹھویں جبکہ بنگلہ دیش32 اور زمبابوے18 پوائنٹس بالترتیب نویں اور دسویں نمبر پر موجود ہیں۔ بیٹنگ میں حفیظ کھلنا ٹیسٹ میں ڈبل سنچری کی بدولت 8 درجے بہتری سے کیریئر کی بہترین 34 ویں پوزیشن پر آگئے، اسد شفیق نے پہلی بار ٹاپ 20میں جگہ بنائی،وہ 3درجے بہتری سے 18ویں نمبر پر آئے،بنگلہ دیشی اوپنر تمیم اقبال نے 8درجے بہتری سے سرفراز احمد کیساتھ26 ویں پوزیشن پر جگہ بنائی۔
مومن الحق کیریئر کے بہترین 26اور امرالقیس 67ویں نمبر پر براجمان ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کے جرمین بلیک ووڈ نے برج ٹاﺅن میں 2 نصف سنچریوں کی بدولت 31درجے چھلانگ لگاتے ہوئے کیریئر بیسٹ37 ویں پوزیشن پر قبضہ جمایا، کک 5 درجے بہتری کیساتھ 22 ویں نمبر پر ا?گئے۔ بولنگ میں جیسن ہولڈر نے 30درجے کی جست لگاتے ہوئے51پوزیشن حاصل کی، جیروم ٹیلر 36اور گبریل ٹیلر50 ویں نمبر پر آگئے۔
ٹاپ 10میں سنگا کارا، ڈی ویلیئرز،ہاشم آملا،اسٹیون اسمتھ، میتھیوز،کین ولیمسن، روٹ، یونس خان، ڈیوڈ وارنر اور ویرات کوہلی شامل ہیں، مصباح الحق کا نمبر 11 واں ہے۔ بولرز کی فہرست میں بالترتیب ڈیل اسٹین،جیمز اینڈرسن،ریان ہیرس، رنگانا ہیراتھ،مچل جونسن، ٹرینٹ بولٹ،ورنون فلینڈر، براڈ، ٹم ساﺅتھی اور مورن مورکل کا قبضہ رہا، سعید اجمل پہلے ٹیسٹ میں شرکت نہ کرنے کے باوجود11اور جنید خان 17ویں نمبر پر ہیں۔
تیسری پوزیشن آتے ہی پاکستانی دامن میں پھسلنے لگی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)
-
دکانوں اور مارکیٹس کے نئے اوقات کار جاری، اب کتنے بجے بند ہوں گی؟
-
190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی درخواست پر فیصلہ سنادیا
-
بہت جلد پٹرول قیمتوں میں کمی کا عندیہ
-
سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں دینے کا نوٹیفکیشن جاری
-
وزیراعظم اپنا گھر پروگرام : قرض حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر
-
اطالوی وزیراعظم کا اپنی نازیبا تصویر پر ردعمل
-
راولپنڈی،ہوٹل میں متعدد بار زیادتی کے بعد خاتون حاملہ، پیدا ہونے والی بچی بھی چھین لی گئی
-
اپریل میں بارشیں معمول سے زیادہ ریکارڈ، آئندہ 3ماہ کا موسمی آئوٹ لک بھی جاری
-
بجلی کے بھاری بلوں میں ریلیف! بجلی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
معروف اداکار کی سیاسی جماعت بازی لے گئی
-
ٹرمپ نے اپنی اور کابینہ ممبرز کی نیم برہنہ تصویر پوسٹ کردی
-
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی
-
زلزلے کے جھٹکے ، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے



















































