ہفتہ‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2024 

کرکٹ میں بغاوت ،ترجمان آئی سی سی نے تصدیق کردی

datetime 1  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی( نیوزڈیسک) بھارتی ارب پتی تاجر اور ایسل گروپ کے سربراہ سبھاش چندرا کی زیر نگرانی کرکٹ میں بغاوت اور آئی سی سی کے مساوی ایک نیا کرکٹ ڈھانچہ متعارف کرنے کی تیاری کر لی گئی اور آئی سی سی نے اس سلسلے میں تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ایسل گروپ نے 1970ئ کی دہائی میں جاری کی گئی باغی کیری پیکر لیگ کی طرز میں کرکٹ میں ایک نیا ڈھانچہ جاری کرتے ہوئے عالمی لیگ کرانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں جس کا مقصد آئی سی سی اور اس کے رکن ممالک کی حیثیت کو چیلنج کرتے ہوئے نیا ڈھانچہ سامنے لانا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق برطانوی اخبار گارجین نے گزشتہ ہفتے انکشاف کیا تھا کہ ایسل گروپ نے آسٹریلین کرکٹ کنٹرول پرائیویٹ لمیٹیڈ کے نام سے کمپنی رجسٹر کرانے کی کوشش کی اور اسی طرح کی کوشش دیگر رکن ملکوں میں بھی کی گئی۔ماضی میں شروع کی گئی انڈین کرکٹ لیگ (آئی سی ایل)کی روح رواں کمپنی ایسل گروپ نے پیر کو ایک بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ہم عالمی سطح پر اسپورٹس کے بزنس میں داخل ہونے کی تیاری کر رہے ہیں۔آئی سی سی نے تصدیق کی ہے کہ ایک باغی گروپ کی جانب سے کرکٹ کے کھیل کے مفاد کے نام پر کمپنیوں کی رجسٹریشن کا نوٹس لیتے ہوئے اس معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔آئی سی سی کے ترجمان نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کمپنیوں کے اندراج کے حوالے سے حالیہ پیشرفت سے آگاہ ہے اور یہ معاملہ زیر تفتیش ہے۔ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا یہ ٹی ٹونٹی لیگ ہو گی یا باقاعدہ آئی سی سی کے انتظامی سسٹم کو چیلنج لیکن دونوں ہی صورتوں میں یہ کھیل کے حالیہ نظام اور ڈھانچے کے لیے بڑا چیلنج ہو گا۔اس سے قبل کرکٹ آسٹریلیا نے ان رپورٹس کی تردید کی تھی کہ مائیکل کلارک اور ڈیوڈ وارنر کو باغی لیگ میں کھیل کے لیے 40ملین ڈالر کے عوض دس سالہ معاہدے کی پیشکش کی گئی ہے۔واضح رہے کہ ایسل گرپ کے پاس ہندوستان کے علاوہ دنیا کے متعدد ملکوں میں ٹین اسپورٹس نامی نشریاتی ادارے کی ملکیت اور حقوق ہیں۔ہندوستان ٹائمز میں جمعرات کو شائع ایک رپورٹ کے مطابق ایسل گروپس نے ہندوستان میں 15 شہروں میں لیگ رجسٹر کی ہے۔ایسل گروپ کے ایک سینئر افسر نریش ڈھونڈی وال نے بتایا کہ ہمارے ہندوستان میں کرکٹ کے بڑے منصوبے ہیں اور اس سلسلے میں مختلف ریاستوں میں عملی کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ میں آپ کو اس منصوبے کی مزید تفصیلات نہیں بتا سکتا کیونکہ اسے آئندہ چھ ماہ میں عوام کے سامنے لایا جائے گا۔مشہور ہندوستانی لیگ آئی پی ایل کی بنیاد رکھنے والے للت مودی نے کہا کہ سبھاش چندرا نے مجھ سے اس منصوبے کا حصہ بننے کی درخواست کی تھی لیکن میں نے ان کی پیشکش مسترد کردی۔مودی نے کہا کہ سبھاش کے پاس بلاشبہ بہت مضبوط باڈی ہے لیکن اس وقت یہ ایک احمقانہ منصوبہ ہے۔گارجین کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ لیکن وہ جو دل چاہتا ہے وہ کرتے ہیں، میں ان کے اس منصوبے کے لیے نیک تمناں کا اظہار کرتا ہوں، کیا پتہ وہ اپنے منصوبے کی تکمیل کے بہت قریب ہوں، اگر یہ بھاری رقم کی پیشکش کرتے ہیں تو چیزیں بہت تیزی سے ہونا شروع ہو جائیں گی، آئی سی سی کو اس سے خطرہ محسوس کرنا چاہیے۔



کالم



مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ


مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…

چوم چوم کر

سمون بائلز (Simone Biles) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر…

نیویارک کے چند مشاہدے

نیویارک میں چند حیران کن مشاہدے ہوئے‘ پہلا مشاہدہ…

نیویارک میں ہڈ حرامی

برٹرینڈ رسل ہماری نسل کا استاد تھا‘ ہم لوگوں…

نیویارک میں چند دن

مجھے پچھلے ہفتے چند دن نیویارک میں گزارنے کا…