لاہور(نیوز ڈیسک) زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان 22 سے 31 مئی تک 2 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہریار خان نے زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مہمان ٹیم پاکستان میں 3 ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹی ٹوئنٹی میچز 22 اور 24 مئی کو کھیلے جائیں گے جب کہ ایک روزہ میچوں کی سیریز 26، 29 اور 31 مئی کو کھیلی جائے گی اور تمام میچز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مہمان ٹیم کی سیکیورٹی کے حوالے سے چیف سیکریٹری سے بات ہوئی ہے جب کہ صوبائی حکومت نے بھی مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
شہریار خان کا کہنا تھا کہ زمبابوے کی ٹیم کا دورہ پاکستان انتہائی اہم ہے جس سے ہمیں بہت فائدہ ہوگا اور ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے کھلیں گے جب کہ شاہد آفریدی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ اونچی ہستی ہیں اس لئے انہیں شان و شوکت سے رخصت کیاجائے گا
پی سی بی نے زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان کردیا
30
اپریل 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں