کھلنا (نیوز ڈیسک)کھلنا میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن پاکستان نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 537 رنز بنائے ہیں۔ اسد شفیق 51 اور سرفراز احمد 51 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔
میچ کا تفصیلی سکور کارڈٹیسٹ میچ کے تیسرے دن محمد حفیظ نے اپنے کریئر کی پہلی ڈبل سنچری مکمل کی۔ محمد حفیظ 224 رنز اور یونس خان 33 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ تیسرے روز پاکستان کی پہلی وکٹ اس وقت گری جب اظہر علی 83 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔
اظہر علی اور محمد حفیظ کی شراکت میں 227 رنز بنے۔ پاکستان کی تیسری وکٹ 339 رنز پر گری جب یونس خان 33 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ پاکستان کی چوتھی 402 کےمجموعی سکور پر گری جب محمد حفیظ ڈبل سنچری بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ کپتان مصباح الحق 468 رنز کے مجموعی سکور پر آو¿ٹ ہوئے۔
محمد حفیظ اور یونس خان نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 62 رنز بنائے۔
اس سے پہلے کھلنا ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کھانے کے وقفے کے بعد بنگلہ دیش کی پوری ٹیم پاکستان کے خلاف 332 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئی تھی۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اب تک 14 ٹیسٹ میچ کھیلے جا چکے ہیں جو تمام کے تمام پاکستان نے جیتے ہیں۔
پاکستان کی عمدہ بیٹنگ جاری، برتری 200 رنز سے زیادہ
30
اپریل 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں