اسلام آباد( نیوزڈیسک) زمبابوے کی ٹیم تین ونڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی ،تفصیلات کے مطابق زمبابوے کرکٹ نے اپنی ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی ہے ،زمبابوے کی کرکٹ ٹیم اپنے پاکستان کے دورے کے دوران تین ونڈے انٹرنیشنل اور دو ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی،ذرائع کے مطابق نوٹوں کی گرمی نے زمبابوین کرکٹرز کے دل موم کردیے، ٹیم نے ہر کھلاڑی کو10ہزار ڈالر اضافی دینے کی شرط پر دورئہ پاکستان کی حامی بھری،زیڈ سی کو سیریز کی آمدن کا50فیصد حصہ ملنے کی امید ہے تو ہر کھلاڑی کو بھی 10ہزار ڈالر اضافی دیے جائیںگے،کرکٹرز کے ساتھ معاملات طے پانے کے بعددورئہ پاکستان کی تصدیق زمبابوے کرکٹ بورڈنے کردی ہے ۔دریں اثناءپاکستان کرکٹ بورڈ ایک اورپریشانی کا شکار ہوگیا ہے بنگلہ دیش کے خلاف پاکستانی کھلاڑیوں کی انتہائی ناقص پرفارمنس کی وجہ سے پی سی بی اس خوف کا شکار ہے کہ زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کے خلاف بھی اگر پاکستانی کھلاڑیوں نے شرمناک کارکردگی کا سلسلہ جاری رہا تو پھر کیا بنے گا۔ پی سی بی حکام اور سلیکٹرز اس سلسلے میں سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں تاکہ ایسی ٹیم تشکیل دی جاسکے جو زمبابوے کے خلاف اچھی کارکردگی دکھا سکے اور اس دورے کے ذریعے پاکستانی کرکٹ شائقین کا غصہ کم کیاجاسکے۔