پیر‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان کو چوتھی پوزیشن برقرار رکھنے کا چیلنج درپیش

datetime 27  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش کیخلاف آج سے شروع ہونیو الی سیریز پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ پر اثرانداز ہوگی، تاہم دونوں ممالک کے درمیان موجود71 ریٹنگ پوائنٹس کا واضح فرق مصباح الحق کیلیے سیریز2-0 سے جیتنے پر محض ایک پوائنٹ کے اضافے کا سبب بنے گا۔قومی ٹیم103 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر فائز ہے جبکہ بنگلہ دیش 32 پوائنٹس لیکر9 ویں نمبر پر ہے، اگر پاکستان سیریز 1-0 سے جیتا تب بھی اسے ایک پوائنٹ سے محروم ہونا پڑیگا، سیریز برابر ہونا بھی پاکستان کیلیے گھاٹے کا سودا ہوگی، ایسے میں پاکستان کے 4 ریٹنگ پوائنٹس کم ہوکر پانچویں نمبر پر موجود نیوزی لینڈ کے برابر 99 ہوجائیں گے جبکہ بنگلہ دیش کو5 پوائنٹس مل سکتے ہیں، تاہم بنگال ٹائیگرز کیلیے سیریز برابر کرلینا بھی فائدے کا سودا بن سکتا ہے، اگر بنگلہ دیش سیریز جیت گیا تو پاکستان کے پوائنٹس کم ہوکر 96 ہوجائیں گے، جو اس وقت چھٹے نمبر پر فائز سری لنکن ٹیم کے ہیں، جنوبی افریقہ 124 ریٹنگ پوائنٹس کے ہمراہ پہلے نمبر پر براجمان ہیں، آسٹریلیا نے 118 پوائنٹس کی بدولت دوسری پوزیشن حاصل کررکھی ہے، انگلینڈ 104 پوائنٹس کے ہمراہ تیسرے نمبر پر ہیں۔ون ڈے اور ٹی20 میں قومی ٹیم کی حالیہ شکستوں کے بعد ٹیسٹ میں اگرچہ مصباح ، یونس خان جیسے تجربہ کار پلیئرز کی آمد سے ٹیم کو سنبھالا مل سکتا ہے، ٹیسٹ کی عالمی رینکنگ میں سردست پاکستان کے دونوں تجربہ کار بیٹسمین کپتان مصباح الحق اور یونس خان ٹاپ ٹین میں موجود ہیں، یونس 8 اور مصباح10 ویں پوزیشن سنبھالے ہوئے ہیں، بنگلہ دیش کے بلند درجہ بیٹسمین مومن الحق 25ویں نمبر پر ہیں، بولنگ میں پاکستان کے سعید اجمل 11 ویں جبکہ جنید خان نے16 ویں پوزیشن سنبھال رکھی ہے، ٹاپ 20 میں بنگلہ دیش کی واحد نمائندگی شکیب الحسن کررہے ہیں، جنھوں نے 13ویں پوزیشن لے رکھی ہے، شکیب اس کے علاوہ طویل دورانیے کی کرکٹ کے بھی بہترین آل راو¿نڈر کا اعزاز رکھتے ہیں۔



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…