اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

آفریدی نے 19 سال کرکٹ کھیلی، قوانین پتا ہونے چاہئیں، ماہرین

datetime 25  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ٹی 20کپتان ٹی 20قوانین ہی سے لاعلم نکلے، میچ میں آﺅٹ ہونے کے بعد شاہد آفریدی نے ریویو لینے کی کوشش کی، لیکن امپائر نے سمجھایا کہ اس فارمیٹ میں یہ سہولت دستیاب نہیں۔ صاحبزادہ محمد شاہد خان آفریدی،عمر 35 سال، 398 او ڈی آئی کھیلے اور 77 ٹی 20میچز میں 4نصف سنچریوں کے ساتھ 11 سو سےزائد رنز بنائے۔ یوں کہیے عمر کا ایک بڑا حصہ کرکٹ کھیلتے گزار دیالیکن ایک بات انہیں پتہ چلی۔ ٹی 20کرکٹ میں ریویو نہیں لیا جاسکتا!!یہ انکشاف خاں صاحب پر اس وقت ہوا جب مستفیض الرحمن کی گیند ان کے بلے سے لگ کر کیپر مشفق الرحیم کے ہاتھوں میں جا پھنسی۔قربان جائیے اس بھولے پن پر۔پاکستان ٹیم کے کپتان نے ڈیبیو کرنے والے مختار احمد سے پوچھتے ہیں کہ کیا لگتا ہے؟؟ آﺅٹ نہیں تو ریویو لے لیا جائے۔مختار احمد نے تو جانے کیا جواب دیا ہوگا لیکن اس پر کمنٹیٹر عامر سہیل کا رواں تبصرہ تھا کہ یہ پہلا موقع نہیں جب شاہد آفریدی کو کرکٹ کے کھیل سے متعلق بعض ضروری معلومات خاصی دیر سے پتہ چلیں،ماضی میں جو بنگلا دیشی فینز ان کی بیٹنگ پر آٹھ، آٹھ آنسو رویا کرتے تھے۔وہ آج کے بھول پن پر مسکرائے تو ضرور ہوں گے۔

مزید پڑھئے:کا میاب کیریئر کےلئے 18 بہترین شعبے



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…