ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

کرکٹ کی پستی نے عمران خان کو بھی پریشان کردیا

datetime 24  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ کی پستی نے عمران خان کو بھی پریشان کردیا، انھوں نے پی سی بی پر اقرباپروری کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ایسے میں بہتری کا خواب دیکھنا فضول ہوگا،ورلڈکپ کے فاتح سابق کپتان کا کہنا ہے کہ کبھی بنگلہ دیش کے ہاتھوں کلین سوئپ کی رسوائی کا تصور بھی نہیں کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم کی پے درپے شکستوں پر دیگر سابق کرکٹرز کی طرح عمران خان بھی رنجیدہ ہیں،ایک انٹرویو میں انھوں نے کہاکہ میں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ ایک دن بنگلہ دیش جیسی ٹیم کے ہاتھوں کلین سوئپ کی رسوائی کا صدمہ جھیلنا پڑے گا اور رینکنگ آٹھویں پوزیشن تک گر جائے گی۔
جب تک پی سی بی میں اقربا پروری کی بنیاد پر خلاف میرٹ تقرریوں کا سلسلہ جاری رہا ملکی کرکٹ میں بہتری کا خواب نہیں دیکھا جا سکتا، بورڈ میں بیٹھے لوگوں کو کرکٹ کا علم ہی نہیں ہے۔ورلڈ کپ 1992کے فاتح کپتان نے کہا کہ کھیل میں اپنے 21 سالہ تجربے کی بدولت جانتا ہوں کہ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، میری اس بات کی تائید شہرہ ا?فاق ویسٹ انڈین بیٹسمین ویوین رچرڈز اور دیگر بھی کرتے رہے ہیں، مگر ہمارے سسٹم میں میرٹ کی دھجیاں بکھیرنے کے سبب کھلاڑیوں کی صلاحیتیں ضائع ہورہی ہیں۔
اس کی ایک مثال یہ ہے کہ موجودہ دور میں ملک کے بہترین بیٹسمین مصباح الحق کو34اور ایک مہلک ہتھیار محمد عرفان کو 30سال کی عمر میں قومی ٹیم کی نمائندگی کا موقع دیا گیا، دیگر ممالک میں تو لوگ اس عمر میں ریٹائر ہونے کا سوچ رہے ہوتے ہیں، انھوں نے کہا کہ ہمارا ڈومیسٹک سسٹم نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں ناکام ہے۔
پاکستان میں 20ٹیمیں ملکی سطح کے مقابلوں میں حصہ لیتی ہیں اوران کا کوئی معیار نہیں ہوتا، ہمیں آسٹریلیا سے سبق سیکھنا چاہیے جہاں صرف 6اسکواڈز ہوتے ہیں لیکن کینگروز کئی ورلڈکپ جیت چکے۔ عمران خان نے کہا کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ نہیں ہورہی تو ڈومیسٹک مقابلوں پر سرمایہ کاری کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو بہتر معاوضے دیے جائیں، ریجنز کیلیے اسپانسر شپ حاصل کرنے سے بھی فائدہ ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…