منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

حفیظ کا سپر ’فلاپ‘ شو رینکنگ چارٹ پر بھی بے نقاب

datetime 24  اپریل‬‮  2015 |

دبئی(نیوز ڈیسک) محمد حفیظ کا سپر ’فلاپ‘ شو رینکنگ چارٹ پر بھی بے نقاب ہوگیا،پاکستانی اسٹار بیٹنگ، بولنگ اور آل راو¿نڈر تمام شعبوں میں تنزلی کا شکار ہوگئے، سعید اجمل کو نئے بولنگ ایکشن نے ساتویں نمبر پر پہنچادیا، نئے کپتان اظہر علی کی 85 ویں نمبر سے ایک روزہ رینکنگ میں واپسی ہوئی، پاکستانی ٹیم کے خلاف تاریخی فتح سے بنگلہ دیش کے کئی پلیئرز کیریئر بیسٹ رینکنگ پر پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق گرین شرٹس کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں وائٹ واش شکست کا سامنا کرنا پڑا، اس کا نتیجہ کھلاڑیوں کی رینکنگ میں تنزلی کی صورت میں برآمد ہوا، صرف چند ہی ترقی پا سکے۔ سب سے زیادہ مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ محمد حفیظ نے کیا، انھیں تینوں شعبوں بیٹنگ، بولنگ اور آل راو¿نڈرز میں تنزلی کا سامنا کرنا پڑا۔
تین اننگز میں صرف 8 رنز بنانے والے حفیظ کو بیٹسمین رینکنگ میں پانچ درجے خسارے کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے وہ اب 38 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ابتدائی 2 میچز میں حفیظ نے پابندی کی وجہ سے بولنگ نہیں کی،پھر آخری میچ میں آئی سی سی کی کلیئرنس کے بعد گیند سنبھالی لیکن خود کو تنزلی سے نہیں بچاپائے، 3 درجے خسارے سے وہ اب 19 ویں نمبر پر پہنچ گئے جبکہ آل راو¿نڈرز میں بھی ایک زینہ نیچے اتر کر پانچویں نمبر پر آگئے۔
اسی سیریز میں نئے بولنگ ایکشن کے ساتھ انٹری دینے والے سعید اجمل کی کارکردگی بھی مایوس کن رہی،اس کا نتیجہ مزید 2درجے خسارے کی وجہ سے ساتویں نمبر پر تنزلی کی صورت میں برآمد ہوا۔ جنید خان کو 10 درجے تنزلی نے 49 اور عمر گل کو 5 درجے خسارے نے 79 ویں نمبر پر پہنچا دیا، وہاب ریاض کی 4 درجے بہتری ہوئی۔جس کی بدولت وہ 68 ویں نمبر پرآگئے۔ بولرز میں ٹاپ پر آسٹریلیا کے مچل اسٹارک موجود ہیں۔ بیٹسمینوں میں حارث سہیل کو 17 درجے بہتری نے 79 ویں نمبر پر پہنچایا،کپتان اظہر علی کی ایک روزہ فارمیٹ میں واپسی 85 ویں نمبر کے ساتھ ہوئی، ٹاپ پوزیشن ابراہم ڈی ویلیئرز کے پاس ہے۔ عمدہ کارکردگی کی وجہ سے بنگلہ دیش کے مشفیق الرحیم، سومیہ سرکار اور لیفٹ آرم اسپنر عرفات سنی کیریئر بیسٹ پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…