اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

افغان صدر اپنی ہوم کرکٹ بھارت میں لے جانے کے خواہاں

datetime 23  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)افغانستان کے صدر اشرف غنی آئندہ ہفتے بھارت کا دورہ کر رہے ہیں، انہوں نے گزشتہ برس اپنا عہدہ سنبھالا تھا تاہم بھارت کا اس مدت کے دوران یہ ان کا پہلا دورہ ہوگا۔ ”ٹائم“ کیلئے رشی لینگار نے لکھا ہے کہ توقع کی جا رہی ہے کہ اس دورے کے دوران دو طرفہ معاملات کے حوالے سے کئی اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ایک طرف تو ظاہر ہے کہ ٹرانزیشنل روڈ کوریڈور کا معاملہ یقینی طور پر ایجنڈے کا حصہ ہو گا مگر اس کے ساتھ ساتھ اشرف غنی یہ بھی امید کر رہے ہیں کہ اس دورے میں اتنی نزدیکیاں پیدا کر لی جائیں کہ بھارت کو ان کی قومی کرکٹ ٹیم کیلئے ہوم گراﺅنڈ بنا دیا جائے۔بھارتی اخبار ”دی ہندو“ کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ کے ایک اہلکار نے بتایا ہے کہ صدر اشرف غنی کی طرف سے بورڈ کے حکام کو ظاہری طور پر تو یقین دہانی کروا دی گئی ہے کہ وہ نئی دہلی کو اس امر پر قائل کرنے کیلئے اپنی بھرپور کوشش کریں گے کہ افغان ٹیم کو اپنے میچوں کی میزبانی کیلئے ایک میدان مخصوص کر دیا جائے۔ ٹیم کے منیجر بشیر ستانکزئی کا کہنا ہے کہ اگر بھارت ہمارے لئے ایک ہوم گراﺅنڈ مختص کر دے تو اس کی بدولت ہمارے کھلاڑیوں کی حقیقی مدد ہو جائے گی، ہمارے کھلاڑی اچھے ہیں، انہیں بس کچھ تجربے اور سہولیات کی ضرورت ہے۔
افغانستان میں کرکٹ کا بڑھتا ہوا شوق اسی طرح ہے جیسے جنوبی ایشیا کے ممالک بھارت، پاکستان اور بنگلہ دیش میں ان کی ٹیموں کے ابھار کے ساتھ گزشتہ دہائی میں پیدا ہوا تھا۔افغانستان نے 2015کے ون ڈے ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے کے بعد اپنا پہلا ورلڈ کپ میچ سکاٹ لینڈ کے خلاف جیتا تھا لیکن جنگ کا شکار ہونے والے ملک میں پرتشدد واقعات کا خوف بین الاقوامی ٹیموں کا افغانستان کا دورہ کرنے میں رکاوٹ ہے اور افغانستان کی ٹیم اپنے ہوم میچز متحدہ عرب امارات میں شارجہ کے سٹیڈیم میں کھیلتی ہے۔بھارت کی طرف سے پہلے ہی طالبان کے روایتی مرکز قندھار میں سٹیڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈز فراہم کئے جا رہے ہیں لیکن اشرف غنی یہ بھی امید لگائے ہوئے ہیں کہ ان کو اپنے ہم وطنوں کیلئے بھارت کی طرف سے کھلی دعوت مل جائے، کم از کم کرکٹرز کا یہی خیال ہے۔



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…