جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

خواتین ہاکی ٹورنامنٹ مردان نے جیت کر تاریخ رقم کردی

datetime 22  اپریل‬‮  2015 |

پشاور(نیوز ڈیسک)صوبائی دارالحکومت پشاور میں جاری انٹر ریجنل یوتھ گیمز کے سلسلے میں منعقدہ خواتین ہاکی ٹورنامنٹ مردان ریجن نے جیت کر تاریخ رقم کردی۔فائنل میں فاتح ٹیم نے پشاور کو دو، صفر سے شکست دے کر چیمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر اسپورٹس طارق محمود تھے جنہوں نے کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے۔فائنل میں مردان کی کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا۔مردان کی جانب سے محسنہ فضل اور حسینہ ناز نے ایک، ایک گول کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار اداکیا۔میچ میں سابق انٹر نیشنل ہاکی کھلاڑی ضیاءالرحمن بنوری اور وقار نے امپائرنگ جبکہ لقمان نے جج کے فرائض انجام دیئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…