بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ بدھ کو کھیلا جائیگا

21  اپریل‬‮  2015

میرپور (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ بدھ کو شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، میر پور میں کھیلا جائیگا۔ بنگلہ دیش کی ٹیم پاکستان سے پہلے ہی تین میچوں کی سیریز 2-0 سے جیت چکی ہے۔ بنگلہ دیش نے پاکستان کو پہلی بار ون ڈے سیریز میں شکست دے کر نئی تاریخ رقم کر دی ہے، سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو 79 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ون ڈے میچ میں بنگال ٹائیگرز نے گرین شرٹس کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔
بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کے کپتان مشرفی مرتضی نے کہا ہے کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہے اور پاکستان ٹیم کو تیسرے اور آخری میچ میں بھی شکست دیکر پہلی مرتبہ گرین شرٹس کو کلین سوئپ کرینگے۔ یونی ویژن نیوز کے مطابق پاکستان کی کرکٹ ٹیم تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کے بعد بنگالی ٹیم کے خلاف ایک ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی کھیلے گئی۔ بنگلہ دیش اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ 24 اپریل کو اسی مقام پر کھیلا جائیگا۔
اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 28 اپریل سے 02 مئی تک کھلنا میں کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 06 مئی سے شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، میرپور میں شروع ہوگا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے مابین 1986 سے اب تک ہونے والے ون ڈے میچز میں جیت کے حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کو برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین اب تک دنیا کی مختلف کرکٹ گراﺅنڈز میں 34 ون ڈے میچز کھیلے گئے جس میں سے پاکستان نے 31 جیتے اور 3 میچوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان کو بنگلہ دیش کے خلاف واحد شکست 1999ءکے ورلڈ کپ میں ہوئی، اس کے بعد رواں سیریز کے پہلے دونوں میچوں میں بنگلہ دیشی ٹیم نے پاکستان کو مات دی ہے۔ اب تک بنگلہ دیش کی سر زمین پر دونوں ٹیموں کے مابین 16و ن ڈے میچز کھیلے گئے جس میں پاکستان کی ٹیم کو دو ون ڈے میچز میں شکست ہوئی۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…