جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی سی بی پلیئرز کے معاوضوں میں اضافے کا سوچنے لگا

datetime 21  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) ناقص کارکردگی کے باوجود پی سی بی پلیئرز کے معاوضوں میں اضافے کا سوچنے لگا۔سینٹرل کنٹریکٹ کے تحت ماہانہ تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا امکان ہے۔ دوسری جانب ورلڈکپ سے گرین شرٹس کو4 لاکھ 80 ہزار ڈالر اور آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں چوتھی پوزیشن پر ایک لاکھ 70ہزار ڈالر ملنے والے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انتہائی خراب کارکردگی کے باوجود قومی کرکٹرز کی تجوریاں بھرتی چلی جا رہی ہیں۔
سینٹرل کنٹریکٹ کے تحت وہ پہلے ہی لاکھوں میں کھیلتے تھے مگر پیسے کی لالچ ختم نہ ہوئی، ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ دنوں ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے ون ڈے قائد اظہر علی کیساتھ معاوضوں میں اضافے کیلیے بورڈ حکام سے بات کی تھی، حالانکہ پلیئرز اس وقت مضبوط پوزیشن میں نہیں ہیں مگر اس کے باوجود بورڈ نے ان کا مطالبہ تسلیم کرلیا، سب کی ماہانہ تنخواہوں میں 10فیصد اضافے کا امکان جبکہ میچ فیس وغیرہ کے بارے میں غور جاری ہے۔
بورڈ نے گذشتہ برس جون میں ایک برس کے کنٹریکٹ کا اعلان کیا تھا جو جنوری سے دسمبر تک لاگو رہا، ورلڈکپ کیلیے روانگی سے قبل پلیئرز کو مزید تین ماہ کے معاہدوں کی پیشکش ہوئی جس پر کسی نے دستخط نہ کیے، اب نئے کنٹریکٹ جنوری سے دسمبر تک نافذ العمل ہوں گے،ٹیم کی بنگلہ دیش سے واپسی پرسائن کرائے جائیں گے۔اس وقت اے کیٹیگری کو ماہانہ 4.25 لاکھ، بی 3لاکھ15ہزار562، سی ایک لاکھ 70 ہزار اور ڈی کیٹیگری کو ایک لاکھ روپے ادا کیے جاتے ہیں۔
اے کیٹیگری کی ٹیسٹ میچ فیس4 لاکھ، ون ڈے3لاکھ 30 ہزار اور ٹی ٹوئنٹی سوا لاکھ روپے ہے، دیگر کو بھی بھاری معاوضے ادا کیے جاتے ہیں، لوگو منی اور بونسز اس سے الگ ہیں۔ دوسری جانب ورلڈکپ میں گروپ میچز جیتنے اور کوارٹر فائنل میں شرکت پر قومی کرکٹرز4 لاکھ 80 ہزار ڈالرز پائیں گے، ا?ئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں چوتھی پوزیشن پر ایک لاکھ 70ہزار ڈالرز بھی ان کے منتظر ہیں، یہ ساری رقم پلیئرز میں یکساں تقسیم ہوگی۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…