ہفتہ‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2024 

پاکستان کیخلاف بنگہ دیش کی 67 رنز پر دوسری وکٹ گر گئی

datetime 17  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میرپور(نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں مثبت آغاز کرتے ہوئے پانچ اوورز کے اختتام پر 31 رنز بنا لیے ہیں۔بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
بنگلہ دیش کی جانب سے تمیم اقبال اور سومیا سرکار اننگ کا آغاز کر رہے ہیں اور دونوں کھلاڑیوںنے اب تک پاکستانی باو¿لنگ کا ڈٹ کا مقابلہ کیا ہے۔پاکستان نے میچ میں سعد نسیم اور محمد رضوان کو ڈیبیو کراتے ہوئے انہیں تجربہ کار اسد شفیق پر فوقیت دی گئی ہے۔دوسری جانب کپتان مشرفی مرتضیٰ پر پابندی کے سبب بنگلہ دیشی ٹیم کی قیادت آل راو¿نڈر شکیب الحسن کریں گے جو 1999 کے بعد پہلی مرتبہ پاکستانی ٹیم کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک ہونے والے 32 میچوں میں پاکستان نے 31 جبکہ بنگلہ دیش نے واحد فتح 1999 کے ورلڈ کپ میں حاصل کی تھی۔
سابق کپتان مصباح الحق اور شاہد آفریدی کی ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستانی ٹیم پہلی مرتبہ کسی حریف کے مدمقابل ہو گی۔پاکستان کو دورے پر ابتدا میں ہی اس وقت دھچکا لگا جب سہیل خان انجری کے سبب ایونٹ سے باہر ہو گئے اور پھر لیگ اسپنر یاسر شاہ پریکٹس میچ میں انجری کے باعث ایک روزہ میچز کی سیریز سے باہر ہو گئے۔اس دوران پریکٹس میچ میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ الیون سے شکست نے پاکستان کی تیاریوں کو شدید نقصان پہنچا۔قومی ٹیم کے نئے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ پریکٹس میچ میں شکست کا کوئی دباو¿ نہیں اور ٹیم فتح کے ساتھ نئے دور کا آغاز کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
میچ کیلئے پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
اظہر علی(کپتان)، سرفراز احمد، محمد حفیظ، محمد رضوان، سعد نسیم، حارث سہیل، فواد عالم، وہاب ریاض، راحت علی، جنید خان اور سعید اجمل۔بنگلہ دیشی ٹیم ان کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اتر رہی ہے۔شکیب الحسن(کپتان)، تمیم اقبال، سومیا سرکار، محموداللہ، مشفیق الرحیم، شبیر رحمان، ناصر حسین، ابو الحسن، عرفات سنی، روبیل حسین اور تسکین احمد۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ


مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…

چوم چوم کر

سمون بائلز (Simone Biles) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر…

نیویارک کے چند مشاہدے

نیویارک میں چند حیران کن مشاہدے ہوئے‘ پہلا مشاہدہ…

نیویارک میں ہڈ حرامی

برٹرینڈ رسل ہماری نسل کا استاد تھا‘ ہم لوگوں…

نیویارک میں چند دن

مجھے پچھلے ہفتے چند دن نیویارک میں گزارنے کا…