پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

زمبابوے ”پاکستان آنے کو رضامند“ ٹیم 14مئی کو لاہور پہنچے گی

datetime 17  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی/لاہور (نیوز ڈیسک)زمبابوے نے چیئر مین پی سی بی شہر یارخان کی آواز پر لبیک کہہ دیا ،زمبابوین کرکٹ ٹیم مئی میں پاکستان کا دورہ کر ے گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور زمبابوین کر کٹ بورڈ کے درمیان معاملات طے پا گئے اور زمبابوین کرکٹ ٹیم مختصر سیریز کھیلنے کیلئے 14مئی کو پاکستان آئے گی،سیریز میں 3ون ڈے انٹرنیشنل اور 2ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ یواین پی کے مطابق آئی سی سی اجلاس کیلئے دبئی میں موجود پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان اور زمبابوے کرکٹ بورڈ حکام کے درمیان ملاقات ہو ئی ، ملاقات میں زمبابوے کرکٹ ٹیم کے مجوزہ دورہ پاکستان کے حوالے سے معاملات طے پا گئے ، جس کے بعد زمبابوین کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلئے 14 مئی کو لاہور پہنچے گی۔
ذرائع کے مطابق تینوں ون ڈے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جبکہ دو ٹی ٹونٹی میچز کی میزبانی کراچی کریگا۔سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 17 مئی کو لاہور میں کھیلا جائیگا، جبکہ دو ٹی ٹونٹی میچز 27سے 30مئی کے درمیان کھیلے جائینگے۔ ذرائع کے مطابق شہریار خان نے زمبابوے کے دورہ پاکستان کے حوالے سے خصوصی سکیورٹی پلان پیش کیا جس کے مطابق زمبابوین ٹیم کو سربراہ مملکت کے برابر سکیورٹی فراہم کی جائیگی جبکہ مہمان ٹیم کو کم سے کم سفر کرانیکی کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔ذرائع کے مطابق زمبابوین ٹیم کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹھہرانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ذرائع کے مطابق زمبابوین حکام نے سکیورٹی پلان پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…