دبئی (نیوزڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس میں نجم سیٹھی کو آئی سی سی کا عبوری صدر بنانے پر اتفاق نہ ہو سکا جس کے بعد نجم سیٹھی کو عہدہ سنبھالنے کیلئے اب جون تک انتظار کرنا ہو گا، نجم سیٹھی آئی سی سی کے نامزد صدر ہیں تاہم بنگلہ دیشی صدر مصطفیٰ کمال کے مستعفی ہونے کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ انہیں ہی دو ماہ قبل یہ عہدہ سونپ دیا جائے گا۔
آئی سی سی نے اعلان کیا ہے کہ نجم سیٹھی کی بطور صدر تقرری کے لئے اب جون کے اختتام پر ہونے والے اجلاس میں غور کیا جائے گا۔ اس بات کا اعلان دبئی میں آئی سی سی کے سہ ماہی اجلاس کے اختتام پر کیا گیا جس میں بین الاقوامی کرکٹ کی تنظیم نے بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے آئی سی سی کے صدر مصطفی کمال کا استعفیٰ منظور کر لیا جس کو اپریل کی دو تاریخ سے موثر تصور کیا جائے گا۔ مصطفی کمال کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے آئی سی سی نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ مصطفی کمال کی بقیہ مدت صدارت کے لیے کسی متبادل صدر کو عارضی طور پر نامزد نہیں کیا جائے گا۔
آئی سی سی نہ مانی، نجم سیٹھی کو صدارت سنبھالنے کیلئے انتظار کرنا ہو گا
17
اپریل 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں