اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ٹیسٹ سیریز سے قبل سعیداجمل کا ”اہلیت ٹیسٹ“ہوگا

datetime 16  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل ون ڈے اور ٹوئنٹی 20میچز سعید اجمل کی افادیت کا ”ٹیسٹ“ ہوں گے، آف اسپنر کے غیر موثر ثابت ہونے کی صورت میں کسی دوسرے آپشن پر غور کیا جائے گا، ناکامی کے خدشات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہی 5روزہ مقابلوں کیلیے یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر سمیت 16رکنی سکواڈ منتخب کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سعید اجمل بولنگ ایکشن کی اصلاح کے 8ماہ بعد دورہ بنگلہ دیش میں پہلی بار انٹرنیشنل مقابلوں میں جلوہ گر ہورہے ہیں، ڈومیسٹک مقابلوں میں انھیں نئے انداز میں اپنا ہنر آزمانے کا موقع نہیں مل سکا،اس کے باوجود تینوں فارمیٹ کی ٹیموں میں شامل کیا گیا ہے، چند روز قبل لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ہیڈکوچ وقار یونس نے کہا تھا کہ ”امید ہے طویل تجربہ کی بدولت سعید اجمل انٹرنیشنل کرکٹ میں جلد ہی دوبارہ موثر بولر کے روپ میں نظر آنے لگیں گے۔دورہ بنگلہ دیش میں ہمیں یہ بھی اندازہ ہوجائے گا کہ معیار کے لحاظ سے وہ اس وقت کہاں کھڑے ہیں۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…